ETV Bharat / business

Stock Market: اسٹاک مارکیٹ میں گرواٹ درج - گھریلواسٹاک مارکیٹ گراوٹ کے ساتھ بند

بی ایس ای میں مجموعی طور پر 3474 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 1729 کی فروخت اور1602 کی خرید ہوئی، وہیں 143 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ این آیس ای میں 37 کمپنیاں سرخ نشان پر رہیں، جبکہ 13 سبز نشان پر رہیں۔

sensex 396 points down, nifty slips below 18000
اسٹاک مارکیٹ میں گرواٹ درج
author img

By

Published : Nov 16, 2021, 5:54 PM IST

عالمی مارکیٹ میں ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر ریلائنس، ایس بی آئی، این ٹی پی سی، ٹاٹا اسٹیل سمیت 21 کمپنیوں میں ہوئی فروخت سے آج گھریلواسٹاک مارکیٹ گراوٹ کے ساتھ بند ہو ئی۔

بی ایس ای کا حساس انڈیکس سینسیکس 396.34 پوائنٹس لڑھک کر 60,322.37 اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 110.25 پوائنٹس کمزور ہو کر 18 ہزار پوائنٹس سے نیچے 17,999.20 پوائنٹس پرآگیا۔ تاہم بڑی اور درمیانی کمپنیوں کے برعکس چھوٹی کمپنیوں کے حصص میں خرید دیکھی گئی۔ مڈ کیپ 59 پوائنٹس کی کمی سے 26,416.82 پوائنٹس پر جبکہ سمال کیپ 52.63 پوائنٹس کے اضافے سے 29,228.34 پوائنٹس پررہا ۔

اس عرصے کے دوران 13 گروپوں میں گرواٹ جبکہ بقیہ چھ میں تیزی رہی۔ انرجی 2.12، بیسک میریل 0.71، ایف ایم سی جی 0.63، فنانس 0.77، ہیلتھ کیئر 0.85، ٹیلی کام 0.38، یوٹیلٹیز 0.57، بینکنگ 1.00، کنزیومر ڈیوربلز 0.58، میٹلز 0.52، آئل اینڈ گیس 2.10 فیصد، پاور 0.17 اور ریئلٹی گروپ کے حصص میں 0.88 فیصد گراوٹ درج کی گئی۔

بی ایس ای میں مجموعی طور پر 3474 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 1729 کی فروخت اور1602 کی خرید ہوئی، وہیں 143 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ این آیس ای میں 37 کمپنیاں سرخ نشان جبکہ 13 سبز نشان پر رہیں۔

عالمی مارکیٹ میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔ جرمنی کا ڈیکس 0.20 فیصد ، جاپان کا نکی 0.11 فیصد اورہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 1.27 فیصد کی تیزی پر رہا ، جبکہ برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.14 فیصد اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.33 فیصد گرگیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.