نئی دہلی: مفرور شراب کاروباری وجے مالیہ کے خلاف سپریم کورٹ میں چل رہی توہین عدالت کے معاملے کی سماعت پیر کو نہیں ہوسکی اور اسے 2 نومبر تک کے لیے ملتوی کردی گئی ہے۔
توہین عدالت کے معاملے میں مالیہ کو آج جسٹس اشوک بھوشن کی صدارت والی بنچ کے سامنے پیش ہوناتھا لیکن اس پر سماعت نہیں ہوئی۔ اس پر جسٹس بھوشن نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کی عدالت میں حوالگی کی قانونی لڑائی ہار جانے کے بعد بھی مالیہ اب تک وہاں کیسے موجود ہے۔
انہوں نے مالیہ کی غیر موجودگی کے سلسلے میں اس کے وکیل انکرسہگل سے وضاحت طلب کیا لیکن ان سے بھی کوئی واضح جواب نہیں مل سکا، جس کے بعد جسٹس بھوشن نے مسٹر سہگل کو زبردست پھٹکار لگاتے ہوئے کہا کہ 'آپ کسی کے لیے پیش ہوئے ہیں اور اس کی طرف سے سوال کا جواب نہیں دے پارہے ہیں۔'
اس سے پہلے مرکزی حکومت کی جانب سے عدالت کو یہ بتایا گیا ہے کہ برطانیہ میں حوالگی کے سارے قانونی عمل پورے کرلیے گئے ہیں۔ وہاں کی اعلی ترین عدالت نے بھی مالیہ کی اپیل مسترد کردی تھی لیکن اب وہاں کوئی خفیہ عمل شروع ہوگیا ہے۔ اس میں ہم فریق نہیں ہیں۔ اس لیے بتا نہیں سکتے کہ یہ معاملہ کب تک چلے گا۔
سپریم کورٹ نے معاملے کی سماعت کے لیے 2نومبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔
مالیہ کے خلاف توہین عدالت معاملے کی سماعت 2 نومبرتک ملتوی - contempt case against vijay mallya news in urdu
توہین عدالت کے معاملے میں مالیہ کو آج جسٹس اشوک بھوشن کی صدارت والی بنچ کے سامنے پیش ہوناتھا لیکن اس پر سماعت نہیں ہوئی۔ کورٹ نے سماعت کے لیے 2نومبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔