ETV Bharat / business

ایس بی آئی میں وی آر ایس کا پروگرام بربریت ہے: چدمبر

سابق مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم نے کہا کہ 'اگر بھارت کے سب سے بڑے قرض دہندہ کو نوکریاں کم کرنی ہے تو تصور کریں کہ دیگر بڑے امپلائر (آجر) اور ایم ایس ایم ایز کیا کر رہے ہیں۔'

SBI's Retirement Scheme Amid Economic Crisis "Cruel": P Chidambaram

author img

By

Published : Sep 7, 2020, 7:11 PM IST

نئی دہلی: کانگریس کے سینیئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم نے پیر کو میڈیا میں ملک کے سب سے بڑے کمرشل بینک اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) میں رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اسکیم (وی آر ایس) کی رپورٹ پر مودی حکومت کو گھیرتے ہوئے اسے بربریت قرار دیا ہے۔

میڈیا میں 30190 اہلکاروں کے لیے وی آر ایس کی رپورٹ آئی ہے۔ مسٹر چدمبر نے کہا 'میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایس بی آئی 'مالی منصوبہ بندی' کے طور پر وی آر ایس کو نافذ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ عام وقت میں بھی یہ اسکیم متنازعہ ہوتی ہے۔ موجودہ مشکل حالات میں جب معیشت اوندھے منہ گر گئی ہے اور نوکریاں کم ہیں، یہ بربریت ہے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'اگر بھارت کے سب سے بڑے قرض دہندہ کو نوکریاں کم کرنی ہے تو تصور کریں کہ دیگر بڑے امپلائر (آجر) اور ایم ایس ایم ایز کیا کر رہے ہیں۔ یہ منصوبہ ویسے تو رضاکارانہ ہے لیکن ہم جانتے ہیں کہ ان اہلکاروں پر دباؤ بنایا جائے گا جن سے بینک چھٹکارہ پانا چاہتا ہے۔ اگر موجودہ ضابطہ، حقیقی رضاراکارنہ ریٹائرمنٹ کے لیے کافی ہے تو ایک نئے پروگرام کا اعلان اور 30,190 جیسی سٹیک تعداد کیوں دی گئی ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.