ملک کی سب سے بڑی قرض دینے والی بینک بھارتی اسٹیٹ بینک (ایس بی آئی) نے ریٹل فکس ڈیپوزٹ کی شرح سود میں 15 بیسس پونٹ کی کٹوتی کی ہے، جو رواں ماہ 10 جنوری سے نافذ ہوگیا ہے۔
مذکورہ کٹوٹی ایک سے 10 برس کے درمیان فکس ڈیپوزٹ کرنے والے ایسے سرمایہ کاروں کے لیے ہے جو 2 کروڑ روپے سے کم کی فکس ڈیپوزٹ کرتے ہیں۔
بینک کے ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ کٹوتی کے بعد اب ایک برس سے 10 برس کے لیے فکس ڈیپوزٹ کرنے والوں سرمایہ کاروں کو 6.10 فیصد کی شرح سے سود ملے گا جو اس سے قبل 6.25 فیصد تھا۔
اسی طرح ساتھ دنوں سے لے کر 45 دنوں اور 46 دنوں سے لے کر 179 دنوں کی مدت کے لیے رٹیل سرمایہ کاروں کو بینک 4.5 فیصد اور 5.50 فیصد سود دے گی، جبکہ 180 دنوں سے لے کر ایک برس سے کم مدت پر 5.80 فیصد سود ہوگا۔