ETV Bharat / business

ڈالر کے مقابلے روپے ایک پیسہ مضبوط - rupee vs us dollar

گز شتہ کاروباری روز بھارتی کرنسی چھ پیسے کی گراوٹ کے ساتھ 75.61 روپے فی ڈالر پر بند ہوئی تھی۔

Rupee rises 1 paise to 75.60 against US dollar

author img

By

Published : Jun 10, 2020, 8:29 PM IST

دنیا کی دیگر بڑی کرنسیوں کے مقابلے ڈالر کے کمزور پڑنے سے بین بینکاری کرنسی مارکیٹ میں بدھ کے روز روپے ایک پیسہ کے اضافے کے ساتھ فی ڈالر 75.60 روپے تک پہنچ گیا۔

گز شتہ کاروباری روز بھارتی کرنسی چھ پیسے کی گراوٹ کے ساتھ 75.61 روپے فی ڈالر پر بند ہوئی تھی۔

دنیا کی دوسری بڑی کرنسیوں کے مقابلہ میں ڈالر کی قدر میں کمی ہونے سے روپے کی اچھی شروعات ہوئی اور یہ 12 پیسے کے اضافے کے ساتھ 75.49 روپے فی ڈالر پر کھلا اور ایک وقت میں مضبوط ہوکر 75.42 روپے فی ڈالر تک پہنچ گیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی گرواٹ سے بھی روپے کو مضبوطی ملی۔

تاجروں کا کہنا تھا کہ روپے کی ابتدائی مضبوطی کے بعد ریزرو بینک نے کمرشیل بینکوں کے توسط سے مارکیٹ سے ڈالر خریدے، جس کے نتیجے میں روپیہ کاروبار کے اختتام تک 75.60 ڈالر فی ڈالر تک نیچے آ گیا اور بالآخر اسی سطح پر بند ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.