ممبئی: خام تیل اور امریکی ڈالر میں تیزی سے انٹر-بینکنگ کرنسی مارکیٹ میں آج روپے 24 پیسے کمزور ہوا اور کاروبار کے اختتام پر ایک ڈالر 74.55 روپے ہوگیا۔
انڈین کرنسی پیر کو 43 پیسے مضبوط ہو کر 74.31 روپے فی ڈالر پر تھی۔
روپے میں آج شروع میں تیزی تھی۔ یہ تین پیسے مضبوط ہو کر 74.28 روپیے فی ڈالر پر کھلا اور 74.25 روپیے فی ڈالر تک مضبوط ہوا۔ لیکن مضبوط ڈالر اور خام تیل میں تیزی سے یہ دباؤ میں آ گیا۔
- مزید پڑھیں: خدمات کے شعبے میں 11 ماہ کی سب سے تیز گراوٹ
- کاروباری سرگرمیاں چھٹے ہفتے بڑھی: نمورا کی رپورٹ
کاروبار کے اختتام سے پہلے 74.62 روپے فی ڈالر تک کمزور پڑنے کے بعد بالآخر روپیہ 24 پیسے کمزور ہو کر 74.55 روپیے فی ڈالر پر بند ہوا۔
بین الاقوامی بازار میں خام تیل 77 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا ہے۔ اس سے ڈالر کی ڈیمانڈ بڑھی اور روپیہ کمزور ہوا۔
یو این آئی