ETV Bharat / business

کوآپریٹیو بینک پر انکم ٹیکس کا چھاپہ

مہاراشٹر کے کوآپریٹیو بینک پر محکمہ انکم ٹیکس نے چھاپہ مار کر منصوبہ بند طریقہ سے کھولے گئے 700 سے زیادہ اکاونٹس کے 54 کروڑ روپے کی رقم نکالنے پر پابندی عائد کردی۔

author img

By

Published : Nov 6, 2021, 8:15 PM IST

rs53-Crore Deposits Of Maharashtra-Based Cooperative Bank Seized
کوآپریٹیو بینک پر انکم ٹیکس کا چھاپہ

محکمہ انکم ٹیکس نے مہاراشٹر میں قرض دینے والے ایک شہری کوآپریٹیو بینک پر چھاپہ مار کر منصوبہ بند طریقہ سے کھولے گئے 700 سے زیادہ اکاونٹس کی شناخت کی ہے اور ان میں جمع کرائے گئے کل ملا کر 54 کروڑ روپے کی رقم نکالنے پر پابندی لگا دی۔

انکم ٹیکس محکمہ نے 27اکتوبر 2021کو اربن کریڈٹ کوآپریٹیو بینک کے ہیڈکوارٹر اور اس کی ایک برانچ پر چھاپہ مارکر تلاشی اور ضبطی کی کارروائی کی۔

انکم ٹیکس محکمہ کے مطابق بینک کے صدر اور اس کے ڈائرکٹروں کی رہائش گاہوں کی بھی تلاشی لی گئی ہے۔ صدر، چیف منیجنگ ڈائرکٹر اور برانچ منیجر بھی نقدی جمع کرنے کے ذریعہ کے بارے میں کوئی حساب نہیں دے سکے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ کام بینک کے ایک ڈائرکٹر کے کہنے پر کیا گیا۔ بینک کا یہ ڈائرکٹر اناج کا آڑتی ہے'۔

انکم ٹیکس محکمہ کی سنیچر کو جاری ایک ریلیز کے مطابق گزشتہ برس اگست سے اس برس مئی کے درمیان منصوبہ کے تحت کھولے گئے ان اکاونٹس میں قواعد پر عمل نہیں کیا گیا۔ ان تمام اکاونٹس میں ہر ایک کے حساب سے 1.9 لاکھ روپے جمع کیے گئے تھے جن کی مجموعی رقم 53.72کروڑ روپے بنتی ہے۔

محکمہ نے کہاکہ بینک کی برانچوں کو ایک دوسرے سے جوڑنے والے کور بینکنگ سالیوشنس (سی بی ایس) کے بینک اعدادوشمار اور تلاشی کے دوران اہم لوگوں سے پوچھ گچھ کے تجزیہ سے معلوم ہوا کہ بینک اکاونٹس کھولنے میں بڑے پیمانہ پر بے ضابطگیاں کی گئی ہیں۔

محکمہ انکم ٹیکس نے بتایا کہ بغیر پین کارڈ کے بینک کی مذکورہ برانچ میں 1200سے زیادہ نئے اکاونٹس کھولے گئے۔ تفتیش میں پتہ چلا کہ یہ تمام بینک اکاونٹ بغیر کے وائی سی کے قواعد پر عمل کیے کھولے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اکاونٹ کھولے جانے کے فارموں کو بینک کے اسٹاف نے ہی بھرا تھا اور انہیں لوگوں نے اپنے دستخط یا انگوٹھے کے نشان لگائے تھے۔

ان اکاونٹس میں 700سے زیادہ بینک اکاونٹس کی شناخت کرلی گئی ہے جو مرحلہ وار طریقہ سے کھولے گئے تھے۔ ان تمام اکاونٹس میں 1.9لاکھ روپے ہر ایک میں جمع کیے گئے تھے جو کل ملاکر 53,72کروڑ روپے بیٹھتے ہیں۔'

ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اکاونٹ کھولے جانے کے سات دن کے اندر ہی رقم ڈال دی گئی تھی اور اگست سے مئی 2021کے درمیان ان اکاونٹس میں 34.10کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم جمع کردی گئی تھی۔ یہ رقم اس طریقہ سے جمع کی گئی تھی کہ دو لاکھ سے زیادہ کی رقم جمع کرنے کے لیے پین کی لازمیت سے بچا جاسکے۔ بعد میں اسی برانچ میں جمع کی گئی رقم کو فکسڈ ڈپازٹ میں تبدیل کردیا گیا۔'

مزید پڑھیں:

کچھ معاملات میں اکاونٹ ہولڈروں جیسی مقامی تفتیش سے پتہ چلا کہ ان لوگوں کو بینک میں جمع رقم کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے۔ انکم ٹیکس محکمہ نے جمع کیے گئے ثبوتوں اور درج کیے گئے بیانات کی بنیاد پر 53.72کروڑ روپے کی رقم پر پابندی لگا دی ہے۔

یو این ائی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.