بیکانیر: آل انڈیا ریلوے مینس فیڈریشن (اے آئی آر ایف) نے وارننگ دی ہے کہ اگر 21 اکتوبر کو ملازمین کے لیے بونس کا اعلان نہیں کیا گیا تو 22 اکتوبر کو پورے ملک میں ریلوے کا چکہ جام کیا جائے گا۔
فیڈریشن کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی آج منعقد ورچول میٹنگ میں بونس کے لیے اہم تجویز رکھی گئی جس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ 20 اکتوبر کو پورے ملک میں یوم بونس مناتے ہوئے دھرناو مظاہرہ کیا جائے گا۔
میٹنگ میں بونس، نجکاری، ان کارپوریشن، پرانی پنشن کی بحالی، ڈی اے، نائٹ ڈیوٹی الاونس، ایکٹ اپرینٹس ایڈجسٹمنٹ، سیلیوٹ اور ریکوگنیشن انتخابات سمیت تمام امور بات چیت ہوئی۔ فیڈریشن کے صدر کامریڈ رکھال داس گپتا کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے ایکزیکیوٹیو صدر این کنہیا نے میٹنگ کی صدارت کی۔
مہا منتری شیوگوپال مشرا نے بتایا کہ ان معاملات پر مسلسل وزیر ریلوے، بورڈ کے سی ای او سمیت حکومت کے مختلف وزرا اور سکریٹریوں سے بات چیت ہورہی ہے۔ بات چیت میں ہر وزیر اور افسر فیڈریشن کی مانگ کی حمایت کرتے ہیں لیکن آرڈر جاری نہیں ہورہا ہے جس سے ملازمین سخت غصہ ہے۔