ETV Bharat / business

ریلائنس اپنے ملازمین کے کورونا ٹیکے کا پورا خرچ اٹھائے گی

author img

By

Published : Mar 5, 2021, 8:07 PM IST

ریلائنس فاونڈیشن کی چیئرپرسن نیتا انبانی نے ملازمین کو یقین دلایا کہ آپ سبھی کے تعاون سے ہم جلد ہی اس وباء سے نجات پالیں گے۔

Reliance to cover Covid-19 vaccination costs for employees, families

نئی دہلی: کورونا ٹیکہ کاری مہم میں اب کارپوریٹ ورلڈ بھی شامل ہوگیا ہے۔ ریلائنس انڈسٹریز کی ڈائریکٹر نیتا امبانی نے ریلائنس کے ملازمین کی جانب سے تحریرکردہ مکتوب میں کہا ہے کہ سبھی ملازمین اور ان کے خاندان کے ممبروں کی ٹیکہ کاری کا پورا خرچ ریلائنس انڈسٹری برداشت کرے گی۔'

انہوں نے خط میں درخواست کی ہے کہ اہل ملازم، حکومت کے ذریعہ چلائی جانے والی ٹیکہ کاری مہم میں جلد ازجلد رجسٹریشن کروائیں۔ محترمہ نیتا امبانی نے ایک بار پھر کہا کہ وہ کورونا کے خلاف لڑائی میں ملک کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر کھڑی ہیں۔'

حکومت ہند کے ذریعہ چلائی جارہی دنیا کی سب سے بڑی کورونا ٹیکہ کاری مہم کا ذکر کرتے ہوئے نیتا امبانی نے کہا 'اب یہ کچھ ہی وقت کی بات ہے، ملک کورونا سے جنگ جیت جائے گا۔ امید یقین اور مسرت کے ساتھ ملک ایک نئے دور میں قدم رکھے گا'۔

ریلائنس فاونڈیشن کی چیئرپرسن نیتا انبانی نے ملازمین کو یقین دلایا کہ آپ سبھی کے تعاون سے ہم جلد ہی اس وباء سے نجات پالیں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے آگاہ بھی کیا کہ کورونا ابھی گیا نہیں ہے ہمیں کورونا کے خلاف پوری احتیاط اور چوکسی برتنی ہے۔ ہم کورونا سے لڑائی کے آخری مرحلہ میں ہیں اور جلد ہی اس پر قابو پالیں گے۔ خط کا اختتام کرتے ہوئے نیتا امبانی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ 'کورونا ہارے گا، انڈیا جیتے گا'۔

اس سے پہلے دسمبر، 2020 کے آواخر میں 'ریلائنس فیملی ڈے' کے موقع پر نیتا امبانی اورریلائنس کے مالک مکیش امبانی نے کہا تھا کہ جیسے ہی ضروری پرمیشن ملے گی، وہ ریلائنس کے ملازمین اور ان کے کنبہ کے افراد کے ٹیکہ کاری مہم شروع کریں گے۔ خط میں نیتا امبانی نے مزید کہا کہ مکیش اور میرا خیال ہے کہ اپنوں کی خوشیوں اور صحت کاخیال رکھنے سے ہی کنبہ بنتاہے اور اسی بڑے کنبہ کا نام ہے، ریلائنس فیملی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.