ETV Bharat / business

چین سے تین گنا سستی اور بے جوڑ معیار والی پی پی ای کٹ تیار

کورونا وائرس کے دور میں مکیش امبانی کی ریلائنس انڈسٹریز نے اب چین سے تین گنا سستی اور بے جوڑ معیار والی پرسنل پروٹیکٹیو ایکیوپمنٹ (پی پی ای)کٹ بنانا شروع کردی ہے۔

reliance produces three times cheaper ppe kit from china

author img

By

Published : May 28, 2020, 9:02 PM IST

یہ کٹ بین الاقوامی معیاروں کے مطابق اور بہتر معیار کی ہیں۔ کمپنی کے سلواسا پلانٹ میں روزانہ ایک لاکھ پی پی ای کٹ بنائی جارہی ہیں۔ جہاں چین سے درآمدات کی جارہی پی پی ای کٹ کی قیمت 2000 روپے فی کٹ سے زیادہ پڑتی ہے وہیں ریلائنس کی اکائی آلوک انڈسٹریز ،پی پی ای کٹ صرف 650 روپے میں تیار کررہی ہے۔ پی پی ای کٹ ڈاکٹروں، نرسوں اورصحت اہلکاروں کے علاوہ پولیس اور صفائی اہلکاروں جیسے اول صف کے کورونا سپاہیوں کو وائرس کے انفیکشن سے بچاتی ہے۔

روزانہ ایک لاکھ سے زیادہ پی پی ای کٹ بنانے کے لیے ریلائنس نے اپنے مختلف پروڈکشن سینٹروں کو اس کام میں لگایا ہے۔ جام نگر میں واقع ملک کی سب سے بڑی ریفائنری نے ایسے پیٹرو کیمیکل کا بڑے پیمانے پر پروڈکشن شروع کردیا، جس سے پی پی ای کٹ کا کپڑا بنتا ہے۔ اسی کپڑے کا استعمال کر کے آلوک انڈسٹریز میں پی پی ای کٹ بنائے جارہے ہیں۔ آلوک انڈسٹریز کو حال ہی میں ریلائنس نے ٹیک اوور کیاتھا۔ آلوک انڈسٹریز کی ساری سہولیات پی پی ای کٹ بنانے میں لگا دی گئی ہیں جہاں دس ہزار سے زیادہ لوگ کٹ بنانے کے کام میں لگے ہیں۔

پی پی ای ہی نہیں’کورونا ٹیسٹنگ کٹ‘کے علاقے میں بھی ریلائنس انڈسٹریز نے دیسی ٹکنالوجی تیار کرلی ہے۔ کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (سی ایس آئی آر)کے ساتھ مل کر ریلائنس نے پوری طرح دیسی آر ٹی -ایل اے ایم پی مبنی کوویڈ 19 ٹیسٹ کٹ بنائی ہے۔ یہ ٹیسٹنگ کٹ چینی کٹ سے کئی گنا سستی ہے اور 45 سے 60 منٹ کے اندر ٹیسٹنگ کے صحیح نتیجے مل جاتے ہیں۔

آر ٹی - ایل اے ایم پی ٹیسٹنگ کٹ میں ایک ٹیوب کا استعمال کیاجاتا ہے۔اس لئے اسے آسانی سے عوامی مقامات جیسے ہوائی اڈوں ،ریلوے اسٹیشنوں اور بس اسٹینڈ پر استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔اس ٹیسٹ کٹ میں بنیادی لیب اور عام صلاحیت کی ضرورت ہوتی ہے اس لئے اس کا استعمال ٹیسٹنگ موبائل وین،کیوسک جیسی جگہوں پر بھی کیا جاسکتا ہے۔

ریلائنس نے اس سے پہلے نمونہ لینے میں استعمال ہونے والے ٹیسٹنگ سواب کو بنانے میں بھی اہم کردار ادا کیاتھا۔پہلے یہ ٹیسٹنگ سواب چین سے درآمدات ہوتا تھا۔جس کی قیمت ہندوستان میں 17 روپے فی سواب بیٹھتی تھی۔ریلائنس اور جانسن اینڈ جانسن کے تعاون سے تیار کئےگئے نئے دیسی سواب کی قیمت چینی سواب سے دس گنا کم یعنی ایک روپے 70 پیسہ ہی پڑ رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.