ممبئی: ریلائنس انڈسٹریز کی سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمپنی کے چیئیرمین مکیش امبانی نے کئی اعلانات کیے۔ عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے یہ اجلاس ورچوئل طریقے سے منعقد کی گئی۔
مکیش امبانی نے اپنی 43 ویں اے جی ایم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ'ریلائنس نے خود خود کفیل بھارت مہم کے تحت بھارت میں 5 جی پلیٹ فارم تیار کیا ہے۔ جسے حکومت سے منظوری ملتے ہی ٹرائل شروع کردیا جائے گا۔'
انہوں نے کہا کہ' سرچ انجن گوگل جیو پلیٹ فارم میں 7.7 فیصد حصص کے لیے 33737 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گا۔ امبانی نے کہا کہ کل دو لاکھ کروڑ سے زیادہ کی سرمایہ کاری نئے شراکت داروں کی طرف سے آئی ہے۔ جس کی وجہ سے ریلائنس اب مکمل طور پر قرض سے آزاد کمپنی ہوچکی ہے۔'
جانیں اے جی ایم کی خاص باتیں:
- یہ ریلائنس کی پہلی آن لائن ایے جی ایم ہے
- جیو میٹ کو 50 لاکھ لوگوں نے ڈاؤن لوڈ کیا ہے
- ریلائنس ملک کی پہلی 12 لاکھ کروڑ روپے کی کمپنی بنی ہے
- کمپنی کو قرض سے آزاد بنانےکا وعدہ پورا کیا
- جیو ملک کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی بنی
- ریلائنس 150 ارب ڈالر کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے ساتھ ملک کی پہلی کمپنی بن گئی
- بھارت میں اگلے برس 5جی لانچ کرسکتی ہے جیو
- امبانی نے کہا کہ' یہ وزیر اعظم مودی کے خود کفیل بھارت مشن کے لیے وقف ہے
- گوگل کے ساتھ مل کر 4جی۔ 5جی فون بنائے گی جیو
- ریلائنس ریٹیل بھارت کا سب سے بڑا اور منافع بخش خوردہ کاروبار ہے، جس کی آمدنی 162936 کرور روپے ہے۔