منگلور: ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے جنرل منیجر بی ایم مہیش نے بتایا کہ مارچ کے بعد سے 100 روپے کے پرانے نوٹ نہیں چلیں گے۔ ان کی جگہ اب نئے 100 روپے کے نوٹوں کا استعمال ہوگا۔
- مزید پڑھیں: پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
- پی۔نوٹ کے ذریعے سرمایہ کاری دسمبر میں 87132 کروڑ روپے پہنچی
ضلع پنچایت نیتروتی ہال میں منعقدہ ضلعی سطح پر بینکاری سیکیورٹی اور کیش مینجمنٹ میٹنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 100 روپے کے پرانے نوٹ واپس لے لیے جائیں گے کیونکہ زیادہ تر نوٹ جعلی ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ' زیادہ تر نوٹ جعلی ہونے کی وجہ سے 100 روپے کے پرانے نوٹوں کو واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
لوگوں کو نوٹ واپسی کے تعلق سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ فیصلہ صرف نئے نوٹ کو چلن میں لانے کے لیے کیا گیا ہے۔