رمضان میں کھجور اور پھلوں کا استعمال زیادہ ہوتا ہے۔ مگر گزشتہ برس کے مقابلے رواں برس تاجر طبقہ عالمی مارکیٹ میں چھائی مندی سے پریشان نظر آرہا ہے۔
بھارت میں مختلف انواع و اقسام کے میوے اور کئی قسم کے پھل پڑوسی ملک پاکستان، لبنان اور غزہ سے در آمد کیے جاتے ہیں۔ لیکن ان ممالک میں جاری سیاسی کشیدگی کے باعث اشیائ کے درآمد میں مشکلات پیش آرہی ہے۔