نئی دہلی: کمپنی ایکٹ میں ترمیم کرکے تکنیکی اور دیگر معمولی غلطیوں کو فوجداری جرم سے ہٹاکر دیوانی جرائم کے زمرے میں ڈالنے، چھوٹی کمپنیوں پر جرمانے کو کم کرنے اور ان کے لیے کاروبار کو آسان بنانے سے متعلق بل آج راجیہ سبھا میں صوتی ووٹ سے منظور کردیا گیا اور اس کے ساتھ ہی پارلیمنٹ پر مہر ثبت ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ بدعنوانی اور حادثات جن میں ہلاکتیں واقع ہوتی ہیں اور اسی طرح کے دیگر جرائم سمیت 35 بڑے جرائم جو سن 2013 میں سنگین جرم کے زمرے میں تھے اب بھی سنگین جرائم کے زمرے میں رہیں گے۔ ان میں کوئی چھوٹ نہیں دی جارہی ہے۔ صرف چند معمولی جرائم کو دیوانی کے زمرے میں لایا جارہا ہے۔
سیتارمن نے کہا کہ چھوٹے چھوٹے جرائم کو فوجداری سے دیوانی زمرہ میں لانے کے لئے کمپنی ایکٹ کی 48 دفعات میں ترمیم کی گئی ہے۔ کمپنیوں کے لیے تعمیل کو آسان بنانے کے لیے، 17 دفعات تبدیل کردیے گئے ہیں یا نئے حصے متعارف کروائے گئے ہیں۔ دیہی علاقوں میں کمپنیوں کی تیاری کے لیے ایک الگ باب کا اضافہ کیا گیا ہے ، جو پہلے کمپنی ایکٹ 1956 میں شامل کیا گیا تھا۔ اس سے خاص طور پر زراعت کے شعبے میں زرعی پیداواری کمپنیوں کو فائدہ ہوگا۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے مہیش پودار ، بیجو جنتا دل کے سوجیت کمار ، وائی ایس آر سی پی کے وی وجئے سائی ریڈی اور تیلگو دیشم پارٹی کے کنک میدلا رویندر کمار نے حزب اختلاف کی غیر موجودگی میں بحث میں حصہ لیا اور اس بل کی حمایت کی۔