ETV Bharat / business

Rajasthan to Reintroduce OldPpension Scheme: راجستھان پرانی پنشن اسکیم کے لیے مکمل طور پر تیار - رجستھان حکومت نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کو راحت دیہے

راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے ریاست میں پرانی پنشن اسکیم کو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اب سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہ سے 10 فیصد کی کٹوتی نہیں ہوگی۔ Rajasthan to reintroduce Old pension Scheme

reintroduce
راجستھان پرانی پنشن اسکیم کے لیے مکمل طور پر تیار
author img

By

Published : Mar 22, 2022, 4:51 PM IST

پرانی پنشن اسکیم (او پی ایس) کو دوبارہ متعارف کرانے کی سمت ایک اور قدم کے تحت وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے یکم اپریل سے ریاستی سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہ سے 10 فیصد کٹوتی کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے Rajasthan to reintroduce Old pension Scheme۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ نیو پنشن سکیم (این پی ایس) کے تحت بھرتی ہونے والے ملازمین کی بنیادی تنخواہ کا 10 فیصد جنوری 2004 سے ہر ماہ کاٹا جاتا تھا جسے اگلے ماہ سے ختم کر دیا جائے گا۔ RGHS میں پنشنرز میڈیکل فنڈ میں اب تک کٹوتی کی گئی رقم کو ایڈجسٹ کرنے کے بعد، بقایا رقم ریٹائرمنٹ کے وقت سود کے ساتھ واپس کر دی جائے گی۔

پیر کے روز اسمبلی میں تخصیص بل پر بحث کا جواب دیتے ہوئے گہلوت نے کہاکہ' ملازمین کو یکم اپریل سے بڑھی ہوئی تنخواہ ملے گی۔ کٹوتی کو ختم کرنے سے ہر ملازم کو 2,000 روپے اور 10,000 روپے ماہانہ کے درمیان بڑھی ہوئی تنخواہ ملے گی۔'

گہلوت نے ریاستی بجٹ میں سال 2004 اور اس کے بعد بھرتی ہونے والے ملازمین پر نافذ نئی پنشن اسکیم کو ختم کرکے رواں برس یکم اپریل سے پرانی پنشن اسکیم کو نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ نئی پنشن اسکیم میں این پی ایس کے لیے ملازم کی بنیادی تنخواہ کا 10 فیصد کاٹا جا رہا تھا۔'

نئی پنشن اسکیم کے تحت اب تقریباً 5.50 لاکھ ملازمین کو فائدہ ہوگا۔ وزیر اعلیٰ گہلوت نے 40 برس سے زیادہ عمر کے کھلاڑیوں کے لیے 20,000 روپے پنشن کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ جے پور میں ایک مہیلا سہکاری بینک کھولا جائے گا، جو خواتین کو قرض فراہم کرے گی۔ ابتدائی طور پر حکومت اس بینک کو 250 کروڑ روپے کا فنڈ دے گی۔'

وزیر اعلیٰ کی طرف سے کیے گئے دیگر اعلانات میں ڈائریکٹوریٹ آف فوڈ سیکورٹی کی تشکیل، گرلز ڈسٹنس ایجوکیشن سکیم پر عمل درآمد، 50 کروڑ کی تخمینہ سے کلاس 9 سے 12 تک ای لائبریری کی تعمیر، ڈائریکٹوریٹ آف پیس اینڈ نان وائلنس، معاشی مراعات شامل ہیں۔ مڈ ڈے میل اسکیم کے تحت اسکولی بچوں کے لیے دو بار دودھ کی تقسیم سمیت دیگر پر خرچ کیے جانے والے 5 کروڑ روپے شامل ہیں۔

گہلوت نے کہا کہ اب بجٹ زمینی سطح پر نافذ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.