ETV Bharat / business

ہریانہ کے بعد راجستھان میں سب سے زیادہ بے روزگاری - بے روزگاری کی شرح صفر فیصد ہے

سینٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکانومی کے رپورٹ کے مطابق ہریانہ کے بعد راجستھان میں سے زیادہ بے روزگاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق گریجویٹ اور اعلیٰ تعلیم یافتہ 55.75 فیصد نوجوان بے روزگار ہیں۔

Rajasthan the most unemployed state after Haryana, say latest CMIE survey
ہریانہ کے بعد راجستھان میں سب سے زیادہ بے روزگاری
author img

By

Published : Sep 21, 2021, 3:16 PM IST

سنٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکانومی ( سی ایم آئی ای) CMIE مئی۔ اگست 2021 کی جاری بے روزگاری کی رپورٹ کے مطابق بے روزگاری کی شرح راجستھان میں مجموعی طور پر ہریانہ کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق گریجویٹ اور اعلیٰ تعلیم یافتہ 55.75 فیصد نوجوان بے روزگار ہیں۔ اس کے برعکس قومی سطح پر یہ تعداد 20.21 فیصد ہے۔

ہریانہ میں بے روزگاری کی شرح 35.7 فیصد ہے جبکہ راجستھان میں 26.7 فیصد ہے۔ راجستھان اور ہریانہ وہ واحد ریاستیں ہیں جنہوں نے بے روزگاری کے معاملے میں 20 فیصد کے ہندسہ عبور کو کیا ہے۔

پڑوسی ریاستیں پنجاب، اتر پردیش، ایم پی اور گجرات کے مقابلے میں ریاست میں ناخواندہ یعنی 'غیر تعلیم یافتہ' افراد کے لیے بے روزگاری کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ کل 28.06 فیصد ناخواندہ نوجوانوں کے پاس کوئی نوکری نہیں ہے۔ مدھیہ پردیش اور گجرات میں اس طبقے میں بے روزگاری کی شرح صفر فیصد ہے، جبکہ یوپی میں یہ 1.13 فیصد ہے۔

بھارت میں بے روزگاری کی شرح 7.5 فیصد ہے۔ شہری بھارت میں یہ 9.1 فیصد ہے جبکہ دیہی بھارت میں یہ 6.8 فیصد ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق روزگار کے معاملے میں بھی خاص کر شہری خواتین کافی پیچھے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.