ETV Bharat / business

جنتا کرفیو: ریلوے 3700 ٹرینیں اور کیٹرینگ بند کرے گی

ریلوے بورڈ کے ایک ریلیز میں بتایا گیا ہےکہ یہ قدم وزیراعظم نریندر مودی کے ذریعہ جنتا کرفیو کی اپیل کے پیش نظر اٹھایا گیا۔

author img

By

Published : Mar 21, 2020, 12:28 AM IST

Railways to curtail close to 4,000 train services on account of Janta Curfew
فائل فوٹو

کورونا وائرس کی عالمی وبا سے بچنے کے لیے ریلوے نے تاریخ میں پہلی مرتبہ غیر معمولی اقدام کرتے ہوئے اتوار 22 مارچ کو چار ہزار سے زیادہ ٹرینیں نہیں چلانے کا اعلان کیا ہے جن میں میل ایکسپریس، سپرفاسٹ، پسنجر گاڑیوں کے علاوہ لوکل ٹرینیں بھی شامل ہیں۔

ریلوے بورڈ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ دہلی، ممبئی، چنئی، کچھ بڑے شہروں میں لوکل ٹرینیں کم تعداد میں چلائی جائیں گی، پوری طرح بند نہیں کی جائیں گی۔ لیکن کون کون سی ٹرینیں رد ہوں گی یہ زونل ریلوے مقامی صورت حال اور ضرورت کے بنیاد پر طے کرے گی۔

ریلوے بورڈ کے ریلیز میں بتایا ہے کہ 21 مارچ کو رات بارہ بجے سے 22 مارچ کی رات 10 بجے تک یعنی 22 گھنٹے تک کوئی بھی ٹرین اس کی ابتدائی اسٹیشن سے روانہ نہیں کی جائے گی۔ حالانکہ جو ٹرینیں شام 7 بجے تک سفر کے لئے روانہ ہوچکی ہوں گی انہیں نہیں روکی جائے گی۔ ریلوے کے اس فیصلے سے 2400 پسنجر، 1300 میل/ایکسپریس ٹرینیں متاثر ہوں گی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.