محکمہ زراعت اور کسان بہبود نے بڑے پیمانے پر کسانوں کو فصلوں کی باقیات کو جلانا سے روکنے اور مشینوں سے باقیات کو ٹھکانے لگانے کے لیے بیدار کیا۔ رواں برس محکمہ نے کسانوں سے ذاتی طور پر 888 درخواستیں وصول کیں اور کسانوں کے گروپوں کے ذریعہ 909 درخواستیں جمع کی گئیں۔
گزشتہ برس ذاتی طور پر 287 اور 232 درخواستیں کسان گروپوں کے ذریعے جمع کی گئی تھیں۔ ضلع ڈپٹی کمشنر گنشام تھوری نے آج بتایا کہ محکمہ کی جانب سے قرعہ اندازی کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں انفرادی کسانوں کے444 اور کسان گروپوں / کوآپریٹیو کمیٹوں سے 460 درخواستیں منتخب کی گئیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے اس اسکیم کوشروع کیا تھا، جہاں دھان کے بھوسے کو ٹھکانے لگانے کے لیے استعمال کی جانے والی زرعی مشینری پر سبسڈی دی جارہی ہے تاکہ تمام کسان حکومت کے اس اقدام میں شامل ہوسکیں جس سے ماحولیاتی آلودگی سے بچا جا سکے۔