ETV Bharat / business

کورونا وباء اور آن لائن تعلیم، پبلشنگ انڈسٹری کو کتنا نقصان؟ - کتابوں کے مطالعے پر ان کی کیا رائے

ہر شعبے کی طرح پلشنگ انڈسٹری بھی عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہے۔ پہلے کے مقابلے کتابوں کی فروختگی میں کافی گرواٹ درج گی گئی ہے۔

Publishing industry suffer from Corona virus pandemic

author img

By

Published : Aug 27, 2020, 4:36 PM IST

پنچکولہ: عالمی وبا کورونا وائرس نے جہاں زندگی کے شعبے کو متاثر کیا وہیں پبلشنگ انڈسٹری کو بھی متاثر کیا۔ وباء سے لوگوں کے روزگار متاثر ہوئے۔ لوگوں کے طرز زندگی تبدیل ہوگئی۔ جب ای ٹی وی بھارت نے کتاب فروشوں سے بات کی تو پتہ چلا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کا کاروبار محض 50 سے 60 فیصد پر سمٹ کر رہا گیا ہے۔

ویڈیو

ای ٹی وی بھارت نے جب طلباء سے پوچھا کہ آن لائن تعلیم اور کتابوں کے مطالعے پر ان کی کیا رائے ہے تو انہوں نے کہا کہ' جب سے آن لائن کلاسز شروع ہوئی ہے تبھی سے ان کا کتابوں کی طرف رجحان کم ہوا ہے۔'

مزید پڑھیں: ظفراسلام کو بی جے پی نے بنایا راجیہ سبھا کا امیدوار

اس کا مطلب یہ ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پبلشنگ انڈسٹری بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ ایک دن میں جہاں کتاب بیچنے والے 5 ہزار روپے تک کماتے تھے، اب 2 سے ڈھائی ہزار روپے کی کمائی ہوتی ہے۔ اس کی ایک بڑی وجہ لوگوں کا آن لائن کی جانب جھکاؤ۔ لاک ڈاؤن کے بعد سے زیادہ تر لوگ آن لائن مضامین یا کتابیں پڑھنے کو ترجیح دینے لگے ہیں۔ جس کی وجہ سے کتاب اسٹور اور اشاعت کی صنعت کو بہت نقصان ہو رہا ہے۔

ایک طرف جہاں عام کتابوں کی فروخت 50 سے 60 فیصد ہو رہی ہے، وہیں درس و تدریس کی کتابوں کی فروخت 30 سے ​​40 فیصد رہ گئی ہے۔ جب اس معاملے میں ماہر کتب فروش سے بات چیت کی گئی تو انہوں نے کہا کہ آنے والے دونوں میں درس و تدریس کا مطالبہ بڑھے گا۔'

لاک ڈاؤن کے بعد ای بک کی فروخت ضرور بڑھی۔ کچھ کتابوں کو ہوم ڈلیوری کے ذریعے گھر تک پہنچایا گیا۔ کورونا وائرس کی وجہ سے تمام اسکولز کالجز بند ہیں۔ ایسی صورتحال میں کتاب فروشوں کو یہ تشویش ہے کہ آنے والے دنوں میں شاید ہی انہیں کوئی راحت ملے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.