ETV Bharat / business

غریبوں کو دیوالی تک مفت اناج ملے گا: مودی - beneficiaries to get free ration till diwali

وزیر اعظم نریندر مودی نے قوم کے نام خطاب میں کہا کہ اس اسکیم کے تحت ملک کے 80 کروڑ لوگوں کو نومبر تک مفت راشن ملے گا۔

PM Garib Kalyan Yojana extended, beneficiaries to get free ration till Diwali

author img

By

Published : Jun 7, 2021, 9:22 PM IST

Updated : Jun 7, 2021, 10:13 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کو کورونا وبا کے مدنظر پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا کو دیوالی تک جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

مسٹر مودی نے قوم کے نام خطاب میں کہا کہ اس اسکیم سے 80 کروڑ اہل وطن کو نومبر تک مفت راشن ملے گا۔ وبا کے اس دور میں حکومت غریبوں کے مفاد کے لیے ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر کھڑی ہے۔

ویڈیو

انہوں نے کہاکہ حکومت کے اس انتظام سے غریبوں کو بھوکا نہیں سونا پڑے گا۔ حکومت نے کورونا وائرس کے قہر کے مدنظر اس اسکیم کو مئی اور جون مہینہ کے لئے منظوری دی تھی۔ گزشتہ برس بھی کورونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے اس اسکیم کے تحت غریبوں کو آٹھ مہینہ تک مفت اناج دیا گیا تھا۔

وزیراعظم نے کہاکہ وبا کے اس وقت میں حکومت غریب کی ہر ضرورت کے ساتھ ساتھی بن کر کھڑی ہے۔ نومبر تک 80کروڑ سے زیادہ اہل وطن کو ہر مہینے طے مقدار میں مفت اناج دستیاب ہوگا۔

PM Garib Kalyan Yojana extended, beneficiaries to get free ration till Diwali
وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کو کورونا وبا کے مدنظر پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا کو دیوالی تک جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

اس درمیان فوڈ اینڈ سپلائی کے وزیر پیوش گوئل نے پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا کو دیوالی تک توسیع دینے کے لئے مسٹر مودی کا بہت بہت شکریہ ادا کیا ہے۔

یو این آئی

Last Updated : Jun 7, 2021, 10:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.