ETV Bharat / business

PHD chamber urges GST Council: جی ایس ٹی کی نرخوں میں کمی کا مطالبہ - خود کفیل بھارت مہم کو بڑا فروغ

پی ایچ ڈی انڈسٹری بورڈ نے جی ایس ٹی GST کی نرخوں میں کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 12 فیصد شرح میں آنے والی مصنوعات پر 10 فیصد اور 18 فیصد والے پر 15 فیصد ہونی چاہیے۔

PHD chamber urges GST Council to rationalise rates
جی ایس ٹی کی نرخوں میں کمی کا مطالبہ
author img

By

Published : Nov 27, 2021, 9:51 PM IST

پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرسPHD Chamber نے اشیا اور خدمات ٹیکس GST کے موجودہ ڈھانچے کو دیکھتے ہوئے دو اہم نرخوں کو معقول بنانے اور کم کرنے کی اپیل کی ہے جو کہ طلب اور روزگار کو بڑھانے کے لیے پوری طرح سے سازگار نہیں ہے۔

پی ایچ ڈی صنعت بورڈ کے صدر پردیپ ملتانی نے ہفتہ کو ایک بیان میں کہاکہ اس ٹیکس کی شرح جی ایس ٹی کی 12 فیصد شرح میں آنے والی مصنوعات پر 10 فیصد اور 18 فیصد سلیب میں آنے والی اشیا پر 15 فیصد ہونی چاہیے۔

انہوں نے جی ایس ٹی کونسل GST Council کی آئندہ میٹنگ میں انڈسٹری باڈی کی اس سفارش پر غور کرنے کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صفر اور پانچ فیصد کے زمرے میں آنے والی مصنوعات پر جی ایس ٹی کی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا سکتی ہے۔

مسٹر ملتانی کا یہ بھی کہنا ہے کہ جی ایس ٹی کی بلند ترین شرح 28 فیصد زیادہ سے زیادہ 25 اقسام کی اشیاء تک محدود ہونی چاہیے۔ یہ شرح صرف لگژری اور غیر منافع بخش اشیاء پر نافذ ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی کی شرحوں کو معقول بنانے اور تعمیل کی لاگت کو کم کرنے سے خود کفیل بھارت مہم کو بڑا فروغ ملے گا۔ اس سے طلب میں بھی اضافہ ہوگا اور افراط زر کے دباؤ سے گزرنے والے صارفین کو کچھ مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.