ETV Bharat / business

پیٹرول۔ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے دن بھی اضافہ

دونوں ایندھنوں کی قیمتیں مسلسل 29 ویں دن مستحکم رہنے کے بعد گزشتہ روزبڑھی ہیں۔ آئل مارکیٹنگ شعبے کی معروف مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کے مطابق دہلی میں آج پیٹرول کی قیمت 23 پیسے بڑھ کر 84.20 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 26 پیسے بڑھ کر 74.38 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

Petrol price at all-time high in Delhi after 23 paise hike

author img

By

Published : Jan 7, 2021, 3:39 PM IST

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جمعرات کومسلسل دوسرے دن بھی اضافہ ہوا۔ آج ڈیزل کی قیمت میں 26 سے 29 پیسے تک اضافہ ہوا پیٹرول کی قیمت میں21 پیسے سے 24 پیسے تک اضافہ ہوا۔

دونوں ایندھنوں کی قیمتیں مسلسل 29 دن مستحکم رہنے کے بعد گزشتہ روزبڑھی ہیں۔ آئل مارکیٹنگ شعبے کی معروف مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کے مطابق دہلی میں آج پیٹرول کی قیمت 23 پیسے بڑھ کر 84.20 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 26 پیسے بڑھ کر 74.38 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

مزید پڑھیں: خام تیل کی قیمتیں دس مہینوں کی اعلی ترین سطح پر

ممبئی میں ڈیزل آج 81 روپے فی لیٹر کے بڑھ گیا۔ آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں:

شہر۔۔ پیٹرول۔۔۔۔ ڈیزل

دہلی۔۔ 84.20۔۔۔۔ 74.38

ممبئی۔۔ 90.83۔۔۔۔ 81.07

چنئی۔۔ 86.96۔۔۔۔ 79.72

کولکاتہ۔۔ 85.68۔۔۔۔ 77.97

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں دنیا میں سب سے زیادہ خام تیل کی پیداوار والے بڑے ممالک میں سے ایک اور خام تیل برآمد کرنے والے ممالک میں سر فہرست ملک سعودی عرب نے پیداوار میں بڑے پیمانے پر تخفیف کرنے پر اتفاق تھا جس کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

بینچ مارک خام تیل برینٹ کروڈ کی قیمت 54 ڈالر فی بیرل کو عبور کر چکی ہے اور ڈی یو ٹی آئی بھی 50 ڈالر فی بیرل سے زائد ہے۔ اسی کے ساتھ خام تیل کی قیمتیں 10 مہینوں کی اونچی سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.