نئی دہلی: بیرونی ممالک میں خام تین میں تیزی کے باوجود گھریلو سطح پر پیٹرول اور ڈیزل کے دام میں آج مسلسل دسویں دن مستحکم رہے۔
بیرونی بازاروں میں لندن برینٹ کروڈ آئل 70 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گیا ہے۔ سعودی عرب میں کل تیل ٹھکانوں پر ڈرون حملہ ہوانے کے بعد خام تیل میں نرمی دیکھی گئی۔
دارالحکومت دہلی میں فی الحال پیٹرول کی قیمت 91.17 روپے اور ڈیزل 81.47 روپے فی لیٹر ہیں۔ 27 فروری کو ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں بالترتیب 24 اور 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا اور دونوں کی قیمتیں پورے ملک میں ریکارڈ سطح پر ہیں۔
آئل مارکیٹنگ کی سرکاری کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق آج ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیاہے۔
یواین آئی