دو دن پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آج مسلسل دوسرے روز ایندھن کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا جبکہ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت میں نرمی برقرار ہے۔ فی الحال ملک میں پیٹرول کی قیمت سب سے اعلی سطح پر ہے۔
بدھ کے روز آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے دہلی میں پیٹرول کی قیمت میں 25 پیسے، کولکاتا اور ممبئی میں 24 پیسے اور چنئی میں 22 پیسے کا اضافہ کیا تھا جبکہ دہلی اور کولکاتا میں ڈیزل کی قیمت میں 25 پیسے، ممبئی میں 27 پیسے اور چنئی میں 24 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: جی ڈی پی 22 ۔ 2021 میں پانچ فیصد سے آگے نہیں بڑھے گی: کانگریس
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی، کولکاتا، ممبئی اور چنئی میں پیٹرول کی قیمت بالترتیب 86.30 ، 87.69 ، 92.86 اور 88.82 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
دہلی، کولکاتا ، ممبئی اور چنئی میں ڈیزل کی قیمتیں بھی بالترتیب 76.48 ، 80.08 روپے ، 83.30 اور 81.71 روپے فی لیٹر ہوگئی ہیں۔