دہلی میں فی لیٹر پٹرول کی قیمت 85.20 روپے ہے، کولکاتا 86.63 روپے، چنئی میں 87.85 روپے اور ممبئی میں 91.80 اور فی لیٹر ہے۔
سرکاری تیل کمپنوں کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ جبکہ گذشتہ روز ڈیزل کی قیمتوں میں 24 سے 25 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا اور پیٹرول کی قیمتوں میں 22 سے 25 پیسے اضافہ کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: پی۔نوٹ کے ذریعے سرمایہ کاری دسمبر میں 87132 کروڑ روپے پہنچی
واضح رہے کہ پیر اور منگل کو قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں دارالحکومت دہلی سمیت چاروں بڑے شہروں میں پیٹرول کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی، کولکاتا، ممبئی اور چنئی میں پٹرول کی قیمتیں بالترتیب 85.20 ، 86.63 روپے، 91.80 اور 87.85 روپے فی لیٹر ہو گئی ہیں۔
دہلی، کولکاتا، ممبئی اور چنئی میں ڈیزل کی قیمتیں بھی بالترتیب 75.38، 78.97 روپے، 82.13 اور 80.67 روپے فی لیٹر ہو گئی ہیں۔