بدھ کے روز مسلسل دوسرے دن پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سے پیٹرول کی قیمت ایک بار پھر نئی بلندی پر پہنچ گئی ہے۔
مزید پڑھیں: بھارتی معیشت 9.6 فیصد تک سکڑ سکتی ہے: اقوام متحدہ
آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے دہلی میں پیٹرول کی قیمت میں 25 پیسے، کولکاتا اور ممبئی میں 24 پیسے اور چنئی میں 22 پیسے کا اضافہ کیا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی دہلی اور کولکاتا میں ڈیزل کی قیمت میں 25 پیسے، ممبئی میں 27 پیسے اور چنئی میں 24 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی، کولکاتا، ممبئی اور چنئی میں پیٹرول کی قیمت بالترتیب 86.30 ، 87.69 ، 92.86 اور 88.82 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
دہلی، کولکاتہ ، ممبئی اور چنئی میں ڈیزل کی قیمتیں بھی بالترتیب 76.48 ، 80.08 روپے ، 83.30 اور 81.71 روپے فی لیٹر ہوگئی ہیں۔