ETV Bharat / business

Petrol, Diesel Prices Remain Unchanged: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 98ویں دن بھی مستحکم

author img

By

Published : Feb 10, 2022, 12:31 PM IST

عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں 91 ڈالر فی بیرل سے اوپر رہنے کے باوجود آج مسلسل 98ویں دن گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ Petrol, Diesel Prices Remain Unchanged

Petrol, Diesel Prices Remain Unchanged
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 98ویں دن بھی مستحکم

ایندھن کی قیمتوں میں 4 نومبر 2021 کو کمی کی گئی تھی جب مرکزی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے کی کمی کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد ریاستی حکومتوں کی جانب سے بھی ویلیو ایڈیڈ ٹیکس ( ویٹ ) کو کم کرنے کے فیصلے کے بعد دارالحکومت دہلی میں 2 دسمبر 2021 کو پیٹرول تقریباً آٹھ روپے سستا ہو گیا۔ تاہم ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ Petrol, Diesel Prices Remain Unchanged

زیادہ تر ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے بھی پیٹرول اور ڈیزل پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ ) کو کم کر دیا تھا جب مرکز نے ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کی تھی، جس سے عام لوگوں کو بڑی راحت ملی تھی۔

سنگاپور میں آج صبح لندن برینٹ کروڈ 0.11 فیصد کمی کے ساتھ 91.45 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.01 فیصد کم ہو کر 89.65 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی کی بنیاد پر نئی قیمتیں روزانہ صبح 6 بجے سے نافذ ہوتی ہیں۔

آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں:

میٹرو……….پٹرول……….ڈیزل

دہلی ………….95.41…….. 86.67

کولکاتا......104.67.......89.79

ممبئی .............. 109.98.......94.14

چنئی ............... 101.40 .......... 91.43

مزید پڑھیں:

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.