ایندھن کی قیمتوں میں 4 نومبر 2021 کو کمی کی گئی تھی جب مرکزی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے کی کمی کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد ریاستی حکومتوں کی جانب سے بھی ویلیو ایڈیڈ ٹیکس ( ویٹ ) کو کم کرنے کے فیصلے کے بعد دارالحکومت دہلی میں 2 دسمبر 2021 کو پیٹرول تقریباً آٹھ روپے سستا ہو گیا۔ تاہم ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ Petrol, Diesel Prices Remain Unchanged
مرکز کے ذریعہ ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کرنے کے بعد زیادہ تر ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے بھی پٹرول اور ڈیزل پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ )کو کم کر دیا ہے، جس سے عام آدمی کو بڑی راحت ملی ہے۔
واضح رہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر نئی قیمتیں روزانہ صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔
میٹرو……….پٹرول……….ڈیزل
دہلی ………….95.41…….. 86.67
کولکاتا......104.67.......89.79
ممبئی .............. 109.98.......94.14
چنئی ............... 101.40 .......... 91.43
مزید پڑھیں:
یو این آئی