ETV Bharat / business

پٹرول، ڈیزل کی قیمتیں 16 ویں دن بھی ریکارڈ سطح پر برقرار

author img

By

Published : Mar 15, 2021, 10:17 AM IST

بیرون ملک خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پیر کو گھریلو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل 16 ویں روز مستحکم رہیں۔

Petrol, diesel prices remain at record level on 16th day
پٹرول، ڈیزل کی قیمتیں 16 ویں دن بھی ریکارڈ سطح پر برقرار

تیل پیدا کرنے والے ممالک نے یومیہ کی بنیاد پر 6.5 لاکھ بیرل خام تیل کی پیداوار میں کمی کے اعلان کے بعد بیرون ملک کی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتیوں میں تیزی رہی ۔ آج سنگاپور میں لندن برینٹ اضافہ کے ساتھ 69.40 فی بیرل ہوگیا۔

دارالحکومت دہلی میں فی الحال پٹرول کی قیمت 91.17 روپے اور ڈیزل 81.47 روپے فی لیٹر ہے۔

خیال رہے 27 فروری کو ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں بالترتیب 24 پیسے اور 15 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا اور ان دونوں کی کم و بیش قیمتیں ملک بھر میں ریکارڈ سطح پر برقرار ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہونے کی وجہ سے پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.