نئی دہلی: بین الاقوامی مارکٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں استحکام رہنے کے باوجود گھریلو بازار میں آج نویں دن لگاتار پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: پٹرول کی قیمت بیس پرائس سے تین گنا زیادہ
آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دارالحکومت دہلی میں پیٹرول اور ڈیزل میں 25-25 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
دہلی میں پیٹرول 25 پیسے کے اضافے کے ساتھ 89.54 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔ ڈیزل 25 پیسے کے اضافے کے ساتھ 79.95 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں سب سے اونچی سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ فی الحال دونوں ایندھن کی قیمتیں ملک کے تقریباً ہر شہر میں اعلی ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
نیا برس پیٹرولیم ایندھن مصنوعات کے لیے اچھا نہیں رہا ہے۔ جنوری اور فروری میں اب تک پیٹرول 21 دن مہنگا ہوا لیکن اتنے ہی دنوں میں یہ 05.73 روپے مہنگا ہوگیا ہے، پیٹرول کے ساتھ ہی ڈیزل کی قیمت بھی ریکارڈ بنانے کے راستے پر گامزن ہے۔ نئے برس میں 21 دن کے دوران ڈیزل 06.08 روپے فی لیٹر مہنگا ہوچکا ہے۔
ملک کے چار بڑے شہروں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں:
شہر ۔۔۔ پیٹرول ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ڈیزل
دہلی۔۔ 89.54۔۔۔۔۔۔۔۔ 79.95
ممبئی۔۔۔ 96.00۔۔۔۔۔۔ 86.98
چنئی۔۔۔۔ 91.68 ۔۔۔۔۔۔85.01
کولکاتا۔۔۔۔ 90.78۔۔۔۔۔۔ 83.54
یو این آئی