ETV Bharat / business

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم - انڈین آئل کارپوریشن

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل دو دن تک بڑھنے کے بعد آج ریکارڈ سطح پر مستحکم رہیں۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم
author img

By

Published : Jun 13, 2021, 2:17 PM IST

معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پیٹرول 96.12 روپے اور ڈیزل 86.98 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔

دہلی میں مئی مہینے کے دوران پیٹرول 3.83 روپے اور ڈیزل 4.42 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا تھا۔ جون میں اب تک پیٹرول کی قیمت میں 1.89 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 1.83 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

دیگر شہروں میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ ممبئی میں پیٹرول کی قیمت 102.30 روپے اور ڈیزل کی قیمت 94.39 روپے فی لیٹر ہے۔

چنئی میں پیٹرول 97.43 روپے اور ڈیزل 91.64 روپے فی لیٹر پر فروخت ہوا۔ کولکتہ میں پیٹرول 96.06 روپے اور ڈیزل 89.83 روپے میں فروخت ہو رہا۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتیں لاگو ہوتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.