دارالحکومت دہلی میں فی الحال پیٹرول 91.17 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 81.47 روپے فی لیٹر ہے۔ 27 فروری کو ان دونوں کی قیمتوں میں بالترتیب 24 پیسے اور 15 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا تھا اور ان دونوں کی قیمتیں ملک بھر میں اب تک کی ریکارڈ سطح پر ہیں۔ آئل مارکیٹنگ کی سرکاری کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق آج ان دونوں ایندھنوں کی قیمتیں مستحکم ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں چار ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی وجہ سے پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی ہے۔
یو این آئی
پیٹرول، ڈیزل کی قیمتیں 20 ویں روز بھی مستحکم - پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں
بیرون ممالک میں خام تیل میں نرمی کے باوجود گھریلو سطح پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جمعہ کے روز مسلسل 20 ویں روز بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ غیر ملکی منڈیوں میں خام تیل میں نرمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ چین کی جانب سے گزشتہ ہفتے خریداری کم کئے جانے سے لندن برینٹ پانچ ڈالر سے زائد کم ہو کر 63 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا۔