ETV Bharat / business

پٹرول ڈیزل کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر برقرار - پٹرول ڈیزل کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر

گزشتہ چار مئی سے اب تک پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 15 دنوں تک اضافہ کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے ممبئی میں پٹرول 100 روپے فی لیٹر کو کراس کرچکا ہے اور دہلی میں آج پٹرول 93.94 روپے اور ڈیزل 84.89 روپے فی لیٹر پر فروخت ہو رہا ہے۔

petrol and diesel prices remain at record levels
پٹرول ڈیزل کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر برقرار
author img

By

Published : May 30, 2021, 11:05 AM IST

پٹرول ڈیزل کی قیمتیں آج بھی ریکارڈ اونچائی پر برقرار رہی، اس سے قبل ہفتے کے روز اس ماہ میں 15ویں بار اضافہ کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے ممبئی میں پٹرول 100 روپے فی لیٹر کو کراس کرچکا ہے۔

آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ پر جاری ریلیز کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول 93.94 روپے اور ڈیزل 84.89 روپے فی لیٹر پر فروخت ہو رہا ہے۔

گزشتہ چار مئی سے اب تک دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں 15 دنوں تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ ان کی قیمتوں میں 12 دن تک کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ اس دوران دہلی میں پٹرول 3.54 روپے اور ڈیزل 4.15 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔

دوسرے شہروں میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 100.19 روپے فی لیٹر ہے۔ ایک لیٹر پٹرول کی قیمت چنئی میں 95.51 روپے اور کولکتہ میں 93.97 روپے ہے۔

ڈیزل کی قیمت ممبئی میں 92.17 روپے ، چنئی میں 89.65 روپے اور کولکتہ میں 87.74 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر ہر دن صبح چھ بجے سے نئی قیمتیں لاگو کی جاتی ہیں۔

ملک کے چار بڑے شہروں میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس طرح ہیں:

شہر کا نام پٹرول فی لیٹر روپے ڈیزل فی لیٹر روپے

دہلی 93.94 84.89

ممبئی 100.19 92.17

چنئی 95.51 89.65

کولکاتہ 93.97 87.74

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.