پیر کے روز بھارت میں پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل ساتویں روز اضافہ درج کیا گیا۔
ان چھ دنوں میں قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول 1.88 روپے جبکہ ڈیزل 1.50 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا۔ اسی طرح ملک کے دیگر شہروں میں بھی پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں اضافہ کے بعد آج سے دہلی، کولکاتا، ممبئی اور چنئی میں بالترتیب پٹرول 73.91 روپے 76.60 روپے 79.45 روپے اور 76.83 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے، ان چاروں شہروں میں ڈیزل کی قمیتیں بالترتیب 66.93 روپے 69.35 روپے 70.22 روپے اور 70.76 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے'۔
دوسری جانب بین الاقوامی بازار میں کچے تیل کی قیمتوں میں تیزی آئی ہے، مشرق وسطیٰ میں تنازع بتایا جارہا ہے، دوسری جانب چین امریکہ تجارتی جنگ سے بھی کچے تیل کی قیمت متاثر ہوئی ہے'۔
پیٹرولیم کمپنیز کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملے کے بعد سے بین الاقوامی بازار میں کچے تیل کی قمیت میں تیزی آئی ہے۔
حالانکہ سعودی عرب کا کہنا ہے کہ وہ تیل سپلائی کو جلد ہی پہلے جیسا کردے گا لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ اس جھٹکے کا اثر عالمی بازار میں کئی برسوں تک دکھائی دے گا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب بھارت کو ہر مہینے 20 لاکھ ٹن خام تیل فراہم کرتا ہے۔وزیر برائے پیٹرولیم دھرمیندر پردھان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر برائے پیٹرولیم سے اس بارے میں بات چیت کی ہے جس کے بعد سعودی نے بھارت کو خام کی فراہمی میں کوئی کمی نہ کرنے کا یقین دلایا ہے۔