ETV Bharat / business

آٹو موبائل صنعت میں بحران شدید تر

سوسائٹی آف انڈین آٹو موبائل مینو فیکچر ( سی آئی اے ایم) کے ڈاٹا کے مطابق رواں برس اگست میں گھریلو بازار میں کاروں کی فروختگی میں 41.9 فیصد کمی درج کی گئی جو گذشتہ 22 برس میں سب سے کم رہی۔

فائل فوٹو
author img

By

Published : Sep 9, 2019, 8:30 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 1:08 AM IST

نئی دہلی: ملک میں آٹو موبائل صنعت میں بحران مسلسل برقرار ہے، اگست میں بھی گاڑیوں کی فروختگی میں کافی کمی دیکھی گئی، سی آئی اے ایم کے مطابق 1997۔98 کے بعد رواں برس اگست میں مسافر گاڑیوں کی فروختگی میں سب سے کمی درج کی گئی ہے۔

سی آئی اے ایم نے پیر کے روز سے ایک رپورٹ جاری کیا جس کے مطابق تمام گاڑیاں متاثر رہی، مسافر گاڑی، دو پہیہ گاڑی سمیت تمام گاڑیوں کی فروختگی میں کمی دیکھی گئی ہے اور یہ مسلسل دسوے مہینے بھی جاری رہی۔

اگست میں مسافر گاڑی، دو پہیہ گاڑی سمیت سبھی کمرشل گاڑیوں کی فروختگی 1821490 رہی، جبکہ گذشتہ برس اگست میں یہ تعداد 2382436 رواں برس اس کی فروختگی میں 23.55 فیصد کم درج کی گئی۔

اسی طرح جولائی میں بھی فروختگی میں کمی واقع ہوئی جو گذشتہ 19 برس کی سب سے نچلی سطح پر پہنچ گئی، جولائی میں کل 1825148 گاڑیوں کی فروخت ہوئی جبکہ جولائی 2018 میں 2245223 گاڑیوں کی فروخت ہوئی تھی۔

اسی طرح مسافر گاڑیوں کی گھریلو فروختگی اگست میں سب سے خراب حالت میں رہی، اگست میں 196524 رہی جو کہ گذشتہ برس کے مقابلے اس رواں برس کے اگست میں 31.57 فیصد کم ہے، اگست سنہ 2018 میں 287198 گاڑیوں تھی، اسی طرح جولائی میں بھی گاڑیوں کی فروختگی میں 30.98 فیصد کمی درج کی گئی تھی۔
مسافر گاڑیوں میں ماروتی سوزوکی انڈیا کی فرختگی اگست میں 36.14 فیصد کم ہوکر 93173 رہی۔ ہونڈائی موٹر انڈیا کی فروختگی میں 16.58 فیصد کم ہوکر 38205 ہوگئی، جبکہ مہندرا کی فروختگی 31.58 فیصد کم ہوکر 13504 رہی۔

ایس آئی اے ایم کے ڈاٹا کے مطابق رواں برس اگست میں گھریلو بازار میں کاروں کی فروختگی میں 41.09 فیصد کمی کے ساتھ 115957 ہوئی، جبکہ گذشتہ برس اگست میں کل کاروں کی فروختگی 196847 تھی۔

اس کے علاوہ دو پہیہ گاڑیوں کی فروختگی 22.33 فیصد کم ہوکر 937486 موٹر سائیکل رہی، جبکہ گذشتہ اسی ماہ 1207005 موٹر سائیکل فروخت ہوئی تھی، جبکہ اسکوٹر کی فروختگی میں 22.19 فیصد کمی درج کی گئی۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں سی آئی اے ایم کے سالانہ اجلاس میں وڈھیرا نے کہا تھا کہ' اب تک کانٹرکٹ پر رکھے گئے 15000 لوگوں کی نوکریاں گئی ہیں، اور آگر آگے بھی مندی میں تبدیلی نہیں آئی تو دیگر 10 لاکھ افراد کی نوکری خطرے میں ہے'۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 30, 2019, 1:08 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.