ETV Bharat / business

پیٹرول - ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف ملک گیر احتجاج - لوگ پہلے سے ہی معاشی تنگی کا سامنا کر رہے ہیں

عالمی وبا کورونا وائرس کے درمیان مسلسل 18 دنوں تک پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر اپوزیشن پارٹیوں نے ملک کے متعدد شہروں میں احتجاج کیا۔

opposition protest against fuel price hike all over india

author img

By

Published : Jun 25, 2020, 8:06 PM IST

Updated : Jun 25, 2020, 8:30 PM IST

کانگریس اور آرجے ڈی کے بینر تلے ملک کے متعدد شہروں میں پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافےکے خلاف احتجاج کیا گیا، حزب اختلاف کے لیڈر و بہار سابق نائب وزیراعلی تیجسوی یادو نے پٹنہ میں سائیکل چلاکر احتجاج کیا اور اس موقعے پر آر جے ڈی کے کارکنان بھی بڑی تعداد میں ان کے ساتھ مظاہرے میں شامل ہوئے۔

ویڈیو

سہیل دیو بھارتی سماج پارٹی کے صدر اوم پرکاش راج بھر نے لکھنؤ میں پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سائیکل ریلی نکالی اور حکومت پر سرمایہ کاروں کو فائدہ پہنچانے کا الزام عائد کیا۔ اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ ' پیڑول ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اس لیے وہ سائیکل سے اسمبلی جا رہے ہیں'۔

وہیں دارالحکومت دہلی میں سماجی کارکنان کی جانب سے بیل گاڑی، تانگوں پر بیٹھ کر ریلی نکالی گئی، اور مرکزی و ریاستی حکومت سے پیٹرول ڈیزل کی قیموں میں کمی کا مطالبہ کیا۔

سماجی کارکنان نے اپنے ہاتھوں میں مختلف نعروں والے پلے کارڈ لیے تھے جن میں سے' کچا تیل سستا تو، ہمارا تیل مہنگا کیوں'، پیٹرول ڈیزل کی ضافی قیمتیں کم کرو'، پیٹرول ڈیزل کی اضافی قیمت واپس لو ' جنتا کو لوٹنا بند کرو جیسے نعرے لکھے ہوئے تھے'۔

جبکہ نوئیڈا میں کانگریس کارکنان نے رسی سے ٹریکٹر کھیچ کر احتجاج کیا اور پیٹرول ڈیزل کی اضافی قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ کیا۔'

وہیں مدھیہ پریش کے دارالحکومت بھوپال میں کانگریس کے سینیئر رہنما و سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ نے سائیکل ریلی نکال کر احتجاج کیا۔'

اسی طرح دہرادون میں بھی کانگریسی کارکنان نے پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اضافی قیمتوں کو کم کرنے کا مطالبہ کیا۔

کانگریس کارکنان کا کہنا تھا کہ' کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے جب لوگ پہلے سے ہی معاشی تنگی کا سامنا کر رہے ہیں ایسے وقت میں پیٹرول ڈیزل کی قیموں میں اضافہ کرکے حکومت لوگوں کے جیب کو خالی کرنے کا کام کر رہی ہے، ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ پیٹرول ڈیزل کی اضافی قیمتوں کو کم کیا جائے'۔

Last Updated : Jun 25, 2020, 8:30 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.