ETV Bharat / business

فضائی مسافروں کی تعداد میں پھر کمی

وبا کی دوسری لہر کی وجہ سے 18مئی کو مسافروں کی تعداد کم ہوکر 40 ہزار سے نیچے رہ گئی تھی لیکن اس کے بعد 23مئی تک اس میں مسلسل اضافہ نظر آرہا تھا۔

number of air passengers decreased again

author img

By

Published : May 25, 2021, 7:46 PM IST

نئی دہلی: گھریلو روٹوں پر فضائی مسافروں کی تعداد ہفتہ کے آخر میں پچاس ہزار سے زیادہ ہونے کے بعد پیر کو اس میں پھر کمی نظرآئی۔

شہری ہوابازی کی وزارت کے منگل کو جاری اعدادو شمار کے مطابق پیر کو 714 پروازوں میں 47,028مسافروں نے سفر کیا۔ اتوار کو 786پروازوں میں 59,319مسافر اپنی منزلوں کے لیے روانہ ہوئے جبکہ سنیچر کو 819پروازوں میں 56,900 لوگوں نے فضائی سفر کیا۔

وبا کی دوسری لہر کی وجہ سے 18مئی کو مسافروں کی تعداد کم ہوکر 40 ہزار سے نیچے رہ گئی تھی لیکن اس کے بعد 23مئی تک اس میں مسلسل اضافہ نظر آرہا ہے۔

گزشتہ برس 25 مارچ سے دو مہینے کے لیے ملک میں باقاعدہ مسافر پروازیں مکمل طورپر بند رہی تھیں۔ اس کے بعد 25مئی 2020سے گھریلو روٹوں پر باقاعدہ پروازیں پھر سے شروع کی گئی تھیں۔ اس سال فروری تک ہر مہینے مسافروں کی تعداد گزشتہ مہینے کے مقابلہ میں بڑھی تھی جبکہ اس کے بعد مسلسل تین مہینے اس میں کمی آئی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.