نئی دہلی: نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا (این پی سی آئی) نے بدھ کے روز کہا کہ اس نے رو پے کارڈ میں ایسی خصوصیات شامل کی ہیں جو انٹرنیٹ کی محدود دستیابی کے علاقوں میں بھی آف لائن لین دین کو ممکن بنائیں گی۔ اس کے ساتھ ہی خوردہ لین دین میں آسان کے لیے والیٹ کی سہولت بھی پیش کی گئی ہے۔
این پی سی آئی نے کہا کہ روپے کارڈ صارفین محدود نیٹ ورک والے علاقوں میں پی او ایس پر کانٹیکٹ لیس آف لائن ادائیگی کر سکتے ہیں اور روز مرہ کی خوردہ لین دین والیٹ کی اضافی سہولت کے ساتھ کیا جاسکتا ہے جو روپے کانٹیکٹ لیس ہے۔
این پی سی آئی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان اضافی سہولیات سے روپے کارڈ صارفین کے لیے ٹرانزیکشن کے تجربے میں بہتری آئی ہے۔
این پی سی آئی نے کہا کہ روپے این سی ایم سی کارڈ کے ذریعے صارفین تیزی سے لین دین کے لیے فنڈز محفوظ کرسکتے ہیں اور کمزور روابط ہونے پر بھی ٹرانزیکشن کرسکتے ہیں۔