ETV Bharat / business

کم از کم اجرت کے تعین سے متعلق ماہر گروپ جلد ہی رپورٹ پیش کرے گا - تکنیکی صلاح لے سکتی ہے

مرکزی وزارت محنت و روزگار نے ہفتہ کے روز وضاحت پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اس گروپ کی پہلی میٹنگ 14 جون 2021 کو ہوئی ہے اور اس کی دوسری میٹنگ 29 جون 2021 کو شیڈول ہے۔

No intention to delay fixing minimum wages: Labour ministry
کم از کم اجرت کے تعین سے متعلق ماہر گروپ جلد ہی رپورٹ پیش کرے گا
author img

By

Published : Jun 19, 2021, 10:58 PM IST

مرکزی حکومت نے نامور ماہر معاشیات پروفیسر اجیت مشرا کی سربراہی میں ایک ماہر گروپ تشکیل دیا ہے جو جلد ہی قومی سطح پر کم از کم اجرت کے تعین کے بارے میں حکومت کو تکنیکی معلومات اور سفارشات پیش کرے گا۔

مرکزی وزارت محنت و روزگار نے ہفتہ کو یہ وضاحت پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اس گروپ کی پہلی میٹنگ 14 جون 2021 کو ہوئی ہے اور اس کی دوسری میٹنگ 29 جون 2021 کو شیڈول ہے۔ وزارت نے بتایا کہ اس کے علاوہ جب بھی ضرورت ہو حکومت قومی سطح پر کم از کم اجرت سے متعلق معاملات پر اس ماہر گروپ سے تکنیکی صلاح لے سکتی ہے۔

وزارت نے کہا ہے کہ اس ماہر گروپ کی میعاد تین برس ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ پریس کے کچھ حصوں نے اس اقدام کو قومی سطح پر کم سے کم اجرت اور کم از کم اجرت کا تعین میں تاخیر کی کوشش کے طور پر دیکھا ہے۔

حکومت نے واضح طور پر کہا ہے کہ ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے اور ماہر گروپ جلد از جلد اپنی سفارشات حکومت کو پیش کرے گا۔ اس ماہر گروپ کی مدت ملازمت کو تین برس رکھا گیا ہے تاکہ قومی سطح پر کم از کم اجرت اور کم سے کم اجرت طے کرنے کے بعد بھی اس سے مشورہ کیا جاسکے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.