خیال رہے کہ گذشتہ روز سرکاری طیارہ خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ایئر انڈیا نے چار مئی سے گھریلو پروازوں کی اور یکم جون سے بین الاقوامی پروازوں کی بکنگ شروع کردی تھی۔
اس ضمن میں کمپنی کا کہنا تھا کہ دوسرے مرحلہ کا لاک ڈاون ختم ہونے کے بعد چار مئی سے وہ چنندہ روٹ پر گھریلو پرواز یں چلائے گی۔ بین الاقوامی روٹ پر ایک یکم جون سے پروازیں شروع کی جائیں گی۔ نجی طیارہ خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں نے پہلے ہی چار مئی سے بکنگ شروع کردی تھی۔
مرکزی حکومت نے اِس بات نے وضاحت کی ہے کہ گھریلو یا مسافر بردار طیاروں کو دوبارہ شروع کرنے کے سلسلے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ اس سے قبل گذشتہ دنوں سے یہ خبر گشت کررہی تھی کہ 4 مئی سے گھریلو فضائی خدمات شروع ہونے والی ہے۔