پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) کے ساتھ اربوں روپیے کے گھپلے باز اور ملک سے مفرور ہیروں کے تاجر کو جمعرات کے دن ممبئی کی ایک خصوصی عدالت نے بھگوڑا اور مالی مجرم قرار دیا۔
خصوصی عدالت نے یہ فیصلہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی اپیل پر سنایا ہے۔ بھگوڑے شراب کے تاجر وجے مالیہ کے بعد نیرو مودی دوسرا تاجر ہے جسے گذشتہ سال ایف ای او قانون کے تحت مجرم قرار دیا گیا ہے۔
نیرو مودی پر پی این بی بینک کے ساتھ 14 ہزار روپے کی دھوکہ دہی کرنے کا معاملہ ہے۔
انسداد منی لانڈرنگ قانون (پی ایم ایل اے)کی خصوصی عدالت کے جسٹس وی سی باردے نے ای ڈی اور نیرو مودی کے وکلاء کے درمیان چلنے والی طویل بحث کے بعد بیرون ملک مفرور ہیروں کے تاجر کو بھگوڑا اور مالی مجرم قرار دیا۔ نیرو مودی کی جانب سے پہلے عدالت سے ای ڈی کے معاملے کو خار ج کرنے کی گزارش کی گئی تھی۔
پی این بی بدعنوانی میں نیرو مودی کے علاوہ اس میہول چوکسی اہم ملزم ہیں۔ ملک کے بینکنگ سیکٹر کا سب سے بڑا بدعنوانی گذشتہ برس جنوری میں منظر عام میں آیا تھا۔ نیرو مودی کا مامامیہول چوکسی بھی ملک سے مفرور ہے۔
نیرو مودی کو اس برس مارچ میں لندن کے ہولبورن میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے بھارت لانے کے لیے حوالگی کا زیر التویٰ ہے۔
نیرو مودی کے مالی بھگوڑا مجرم قرار پا جانے کے بعد اب اس کی جائیداد کو ضبط کرنے کی کاروائی شروع ہوسکتی ہے۔