ETV Bharat / business

مسلسل دوسرے روز گراوٹ کے ساتھ بند ہوا بازار - stock market news in urdu

بی ایس ای میں کل 3427 کمپنیوں میں کاروبار ہوا، جس میں سے 2322 کمی اور 978 اضافہ میں رہی جبکہ 127 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

مسلسل دوسرے روز گراوٹ کے ساتھ بند ہوا بازار
author img

By

Published : Oct 20, 2021, 8:00 PM IST

عالمی سطح پر ملے جلے اشاروں کے درمیان گھریلو سطح پر ٹیلی کام گروپ کے علاوہ بقیہ تمام گروپوں میں ہوئی بھاری منافع وصولی کے دباو میں شیئربازار آج مسلسل دوسرے روز گراوٹ میں بندہوئے۔

بی ایس ای کا 30 شیئروں کا حساس انڈیکس سینسیکس 456.09 پوائنٹس گر کر 61259.96 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 152.15 پوائنٹس ٹوٹ کر 18266.60 پوائنٹس پر آگیا۔

بڑی کمپنیوں کے مقابلے میں چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں زیادہ فروخت ہوئی، جس کی وجہ سے بی ایس ای کا مڈ کیپ 1.91 فیصد گر کر 25914.53 پوائنٹس اور اسمال کیپ 2.31 فیصد گر کر 28878.73 پوائنٹس پررہا۔

بی ایس ای میں شامل گروپوں میں سے ٹیلی کام 2.95 فیصد کے اضافہ کے علاوہ بقیہ گروپوں میں فروخت ہوئی۔ اس دوران، کنزیومر ڈیورابیل میں سب سے زیادہ 3.36 فیصد اور بینکنگ میں سب سے کم 0.05 کی گراوٹ رہی۔

بی ایس ای میں کل 3427 کمپنیوں میں کاروبار ہوا، جس میں سے 2322 کمی اور 978 اضافہ میں رہی جبکہ 127 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

عالمی سطح پر اتارچڑھاو دیکھا گیا۔ برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.01 فیصد اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.17 فیصد اترگیا، وہیں جرمنی کا ڈیکس 0.04 فیصد، جاپان کا نکیئی 0.14 فیصد اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 1.35 فیصد چڑھ گیا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.