ممبئی: دیگر ایشائی بازاروں سے ملے منفی اشاروں کے درمیان بینکنگ، فائنانس، آٹو اور دھات شعبہ کی کمپنیوں میں ہوئی فروخت سے گھریلو شیئر بازاروں میں آج مسلسل دوسرے دن گراوٹ رہی۔
بی ایس ای کا 30 شیئروں والا انڈیکس سنسیکس 185.93پوائنٹ یعنی 0.35 فیصد گر کر 52,549.66پوائنٹ پر آگیا۔ نیشنل ا سٹاک ایکسچنج کا نفٹی بھی 66.25پوائنٹ یعنی 0.42فیصد ٹوٹ کر 15,748.45پوائنٹ پر بند ہوا۔
صبح شیئر بازار تیزی کے ساتھ کھلے تھے لیکن کچھ ہی دیر میں لال نشان میں چلے گئے۔ دوسرے ایشیائی شیئر بازاروں میں رہی گراوٹ سے گھریلو بازار میں بھی سرمایہ کاروں کا رجحان متاثر ہوا۔ دھات، تیل و گیس، بینکنگ، فائنانس، آٹو اور مواصلات شعبہ کی کمپنیوں میں فروخت زیادہ رہی۔ درمیانہ راور چھوٹی کمپنیوں پر بھی دباو رہا۔ بی ایس ای کا مڈکیپ 0.42فیصد ٹوٹ کر 22,542.80پوائنٹ پر اور اسمال کیپ 0.07فیصد کی گراوٹ میں 25,092.69پوائنٹ پر بند ہوا۔
سینسیکس کی کمپنیوں میں کوٹک مہندرا بینک کا شیئر 1.54فیصد اور آئی سی آئی سی آئی بینک کا 1.52فیصد کی گراوٹ میں بند ہوا۔ ٹیک مہندرا کا شیئر1.47فیصد، بجاج آٹو کا 1.39فیصد، ایکسس بینک اور مہندرا دونوں کا 1.35فیصد، اسٹیٹ بینک آف انڈیا کا 1.21 فیصد اور ماروتی سوزوی کا 1.07فیصد گرا۔ پاور گرڈ میں 1.75فیصد، ہندستان یونی لیور میں 1.36فیصد اور این ٹی پی سی میں 1.25فیصد کی تیزی رہی۔
- مزید پڑھیں: جوٹ مل مزدوروں پر لاک ڈاؤن اور مالکان کی من مانی کی دوہری مار
- معیشت کو رفتار دینے کے لیے 6.28 لاکھ کروڑ روپے کا پیکج
ایشیائی شیئر بازاروں میں گراوٹ رہی۔ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.94فیصد، چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.92فیصد، جاپا ن کا نکئی 0.81فیصد اور جنوبی کوریا کا کوسپی 0.46فیصد ٹوٹ گیا۔ یوروپ میں شروعاتی کاروبار میں تیزی رہی۔ برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.19فیصد اور جرمنی کا ڈیکس 0.92فیصد مضبوط ہوا۔
یو این آئی