روس-یوکرین کے بحران کی وجہ سے مسلسل چار دن کی گراوٹ سے ابھرتے ہوئےگھریلو سٹاک مارکیٹ آج برتری حاصل کرنے میں کامیاب رہی اور اس مدت کے دوران سینسیکس 581 پوائنٹس اور نفٹی 150 پوائنٹس تک چڑھ گیا۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 581.34 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 53424.09 پوائنٹس اورنیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 150.30 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 16013.45 پرپہنچ گیا۔ Nifty Ends Above 16,000, Sensex Gains 581 pts
اس دوران چھوٹی اوردرمیانے درجے کی کمپنیوں میں خرید کا بھی زوررہا ، جس کی وجہ سے بی ایس ای مڈ کیپ 1.46 فیصد بڑھ کر 22431.02 پوائنٹس اورسمال کیپ 1.39 فیصد بڑھ کر 26021.90 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
بی ایس ای میں دھاتوں 1.94 فیصد، تیل اور گیس 0.98 فیصد، توانائی میں 0.29 فیصد اور بیسک مٹریل میں 0.11 فیصد کی گرواٹ درج کی گئی، جبکہ رئیلٹی میں 3.19 فیصد، آئی ٹی میں 2.44 فیصد، ٹیک میں 2.33 فیصد، کیپٹل گڈز میں 1.22 فیصد، فنانس میں 1.10 فیصد فیصد اور بینکنگ میں 0.86 فیصد اضافہ رہا۔
بی ایس ای میں مجموعی 3427 کمپنیوں میں کاروبار ہوا، جن میں سے 2243 میں اضافہ اور 1085 میں گراوٹ جبکہ 99 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
عالمی سطح پرجرمنی کے ڈی اے ایکس کے 0.78 فیصد کے اضافے کو چھوڑ کر تمام بڑے انڈیکس گراوٹ میں رہے، جن میں برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.12 فیصد، جاپان کا نکیئی 1.71 فیصد، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 1.39 فیصد اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 2.35 فیصد شامل ہے۔
مزید پڑھیں:
- Are you planning to avail gold loans: گولڈ لون لیتے وقت ان باتوں کا خاص خیال رکھیں
- Invest in Silver ETFs: کیا سلور ای ٹی ایف ایس میں سرمایہ کاری اچھا آپشن ہے؟
- Digital Gold Investment: کیا ڈیجیٹل گولڈ سرمایہ کاری ایک اچھا آپشن ہے؟ جانئیے ماہر کیا کہتے ہیں
- Better Investment Options in Stock Market: 'قرض لے کر اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنا درست نہیں'
یو این آئی