ETV Bharat / business

'اپریل 20 سے ٹول ٹیکس کی وصولی شروع ہو گی' - آل انڈیا موٹر ٹرانسپورٹ کانگریس

این ایچ اے آئی نے کہا ہے کہ ٹول ٹیکس کی وصولی سے حکومت کو محصول ملتا ہے اور این ایچ اے آئی بھی اس سے منافع کماتی ہے۔

NHAI to resume toll collection on national highways from April 20
فائل فوٹو
author img

By

Published : Apr 18, 2020, 12:29 PM IST

نئی دہلی: حکومت کے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) 20 اپریل سے قومی شاہراہوں پر ٹول ٹیکس وصول کرنا شروع کردے گی۔

حکومت کے اس حکم کی ٹرانسپورٹ انڈسٹری سے وابستہ لوگوں نے مخالفت کی ہے۔ کورونا وائرس کے تناظر میں حکومت نے 25 مارچ تک ٹول ٹیکس کی وصولی پر عارضی پابندی لگادی تھی تاکہ ملک گیر لاک ڈاؤن کے دوران ضروری سامان کی آمدورفت میں آسانی پیدا ہو۔

وزارت روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز نے این ایچ اے آئی کو لکھے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ' مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے ٹرک اور دیگر سامان بردار گاڑیوں کو ریاست کے اندر نقل حمل کے لیے چھوٹ دی گئی تھی، اس سے متعلق۔۔۔ این ایچ اے آئی کو وزارت داخلہ کے حکم نامے کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے ضروری کارروائی کی جانی چاہیے۔ اور ٹول ٹیکس کی وصولی 20 اپریل سنہ 2020 سے کی جانی چاہیے'۔

این ایچ اے آئی کے ایک خط کے جواب دیتے ہوئے وزارت نے کہا کہ این ایچ اے آئی نے 11 اور 14 اپریل کو اپنے خطوط میں ٹول ٹیکس کی وصولی شروع کرنے کے تعلق سے کہا تھا کہ وزارت داخلہ نے تجارتی اور نجی اداروں اور مینوفیکچرنگ سرگرمیوں سمیت متعدد کام انجام دینے کی اجازت دی ہے۔ خط میں لکھا ہے کہ این ایچ اے آئی نے کہا ہے کہ ٹول ٹیکس کی وصولی سے حکومت کو محصول ملتا ہے اور این ایچ اے آئی بھی اس سے منافع کماتی ہے۔

حالانہ کہ ٹرانسپورٹ انڈسٹری سے متعلق آل انڈیا موٹر ٹرانسپورٹ کانگریس نے حکومت کے اس اقدام کی مخالفت کی ہے اور سے غلط قرار دیا ہے۔ ان کہنا ہے کہ حکومت چاہتی ہے کہ اشیائے ضروریہ کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے، اور ہماری برادری تمام تر مشکلات کے باوجود ایسا کرتی رہتی ہے۔ غور طلب ہے کہ آئی ایم ڈی ایس کے تحت تقریبا 95 لاکھ ٹرک اور ٹرانسپورٹ کے ادارہ اے آتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.