ETV Bharat / business

World Book Fair Postponed: عالمی کتاب میلہ 2022 کورونا کے سبب ملتوی

دہلی کے پرگتی میدان میں آئندہ 8 جنوری سے منعقد ہونے والا World Book Fair Postponed عالمی کتاب میلہ 2022 کورونا وبا کے سبب ملتوی کردیا گیا ہے۔

Madrasa Students Infected with Viral Fever in Gaya
عالمی کتاب میلہ 2022 کورونا کے سبب ملتوی
author img

By

Published : Jan 5, 2022, 5:37 PM IST

نیشنل بک ٹرسٹ (این بی ٹی) نے بدھ کو جاری ایک ریلیز میں کہا کہ کورونا وائرس کے قہر کی وجہ سے دہلی کی ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) کے نئے رہنما خطوط اور مختلف اسٹیک ہولڈرز کی درخواستوں کے پیش نظر دہلی میں ہونے والے 30ویں عالمی کتاب میلہ World Book Fair Postponed کو ملتوی کیا جا رہا ہے۔ نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ پرگتی میدان میں آٹھ سے 16 جنوری تک عالمی کتاب میلہ منعقد ہونا تھا۔ جسے فی الحال ملتوی کردیا گیا ہے۔

این بی ٹی کے چیئرمین گووند پرساد شرما نے اس سلسلے میں نیوز ایجنسی یو این آئی کو بتایا کہ حالات سازگار نہیں ہیں اور کورونا وبا کا خوف ہے، جس کی وجہ سے کتاب میلہ ملتوی کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پبلشرز فیڈریشن آف انڈیا، پبلشرز ایسوسی ایشن آف انڈیا اور مختلف پبلشرز کی جانب سے میلے کو ملتوی کرنے کی درخواست کی جارہی تھی۔ کچھ پبلشرز نے میلے سے اپنے نام بھی واپس لے لیے تھے۔'

مسٹر پرساد نے کہا کہ اب مئی میں عالمی کتاب میلہ منعقد کرنے کی تجویز ہے، کیونکہ اپریل میں فرانس میں کتاب میلہ منعقد ہونا ہے، جس میں بھارت مہمان ملک ہے، جب کہ دہلی میں ہونے والے کتاب میلے کا فرانس مہمان ملک ہے۔ این بی ٹی کے چیئرمین نے کہاکہ ’’ہمیں فطرت اور بیماریوں سے لڑنا نہیں ہے، بچنا ہے۔ نیز یہ ہم پر منحصر نہیں ہے۔ اس میں ڈی ڈی ایم اے سے بھی این او سی لینی پڑتی ہے۔ ہمیں خود بھی یہ سمجھنا ہوگا کہ ہمیں انسانیت کو بچانا ہے، نہ کہ خطرے میں ڈالنا ہے۔ دہلی میں اگر مئی میں بھی کورونا سے حالات ٹھیک نہیں ہوتے ہیں تو عالمی کتاب میلے کو آگے بھی ملتوی کیاجاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.