ETV Bharat / business

حکومت کے اتحادیوں نے بھی بے روزگاری کا مسئلہ اٹھایا - raised questions on unemployment in parliament

مرکز میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت کے اتحادیوں نے بھی بدھ کے روز لوک سبھا میں بے روزگاری کا مسئلہ اٹھایا اور قومی یوتھ کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا۔

chirag-paswan
حکومت کے اتحادیوں نے بھی بے روزگاری کا مسئلہ اٹھایا
author img

By

Published : Feb 5, 2020, 8:18 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 7:41 AM IST

صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر مباحثے کے دوران نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے ہنومان بینیوال اور لوک جن شکتی پارٹی کے چراغ پاسوان نے بے روزگاری کا مسئلہ اٹھایا۔ مسٹر بینی وال نے مرکزی حکومت سے کسانوں کا قرض معاف کرنے کو بھی کہا۔

حکومت کے اتحادیوں نے بھی بے روزگاری کا مسئلہ اٹھایا
مسٹر پاسوان نے کہا کہ ان کی پارٹی کی حکومت سے مطالبہ ہے کہ نوجوانوں کے بارے میں زبردست بحث ہونی چاہیے۔ بیروزگاری اور نوجوانوں سے متعلق دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے نوجوانوں کے لیے قومی یوتھ کمیشن کی تشکیل دینے کا مطالبہ بھی کیا۔اس کے علاوہ مسٹر پاسوان نے خواتین ریزرویشن بل کو جلد پاس کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ مودی حکومت میں اتنا جرات ہے کہ وہ اس طرح کے ٹھوس فیصلہ کرسکے۔ انہوں نے آل انڈیا جوڈیشل سروس شروع کرنے کا مطالبہ بھی کیا اور کہا کہ پسماندہ طبقے کے لوگ بھی جج بنیں گے۔مسٹر بینی وال نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ حکومت اور وزیر اعظم کو روزگار کی فکر کرنی چاہیے۔ جس طرح خواتین کے لیے خواتین کا کمیشن ہے، اسی طرح اقلیتوں کے لیے بھی اقلیتی کمیشن موجود ہے، اسی طرح نوجوانوں سے متعلق امور کی دیکھ بھال کے لیے قومی سطح پر یوتھ کمیشن تشکیل دی جانی چاہیے۔انہوں نے کاشتکاروں کے لیے سوامی ناتھن کمیٹی کی رپورٹ کو مکمل نافذ کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا 'ہزاروں کسانوں کے بیٹے خودکشی کر رہے ہیں۔ ریزرو بینک کے مطابق 'امیروں' کے 3 لاکھ کروڑ روپے کا قرض معاف کردیا گیا ہے جبکہ مختلف ریاستی حکومتوں نے کسانوں کے 2.21 لاکھ کروڑ روپے کے قرض معاف کردیے ہیں۔ مرکزی حکومت نے کسانوں کا قرض معاف نہیں کیا ہے۔ انہوں نے مرکز سے کسانوں کے قرض معاف کرنے کا مطالبہ کیا۔راجستھان کے ناگور سے رکن پارلیمنٹ مسٹر بینی وال نے کہا کہ ملک کی مغربی ریاستوں میں فصلوں پر ٹڈیوں کے حملے کو قومی آفت قرار دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے پنجاب اور راجستھان کی کانگریس حکومتوں پر ٹڈیوں سے نمٹنے میں تعاون نہ کرنے کا الزام عائد کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹڈیوں سے متاثرہ علاقوں میں مرکزی ٹیمیں بھیجے۔ اس پر پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ارجن رام میگھوال نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ مرکز کی ایک ٹیم صورتحال کا جائزہ لینے وہاں پہنچ چکی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 7:41 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.