ETV Bharat / business

جی 20 اجلاس میں کرونا وائرس اور عالمی معیشت پر تبادلہ خیال

بیس بڑی عالمی معاشی طاقتور پر مشتمل گروپ' جی 20' کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنر عالمی معیشت کی موجودہ صورتحال اور کرونا وائرس پر تبادلہ خیال کے لیے جمع ہوئے۔

nCoV: Saudi hosts G20 financial leaders amid coronavirus alarm
متعلقہ تصویر
author img

By

Published : Feb 23, 2020, 12:05 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 6:08 AM IST

جی 20 ممالک کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے گورنرز ہفتے کے روز سعودی عرب کے ریاض میں عالمی معیشت کی موجودہ صورتحال اور کرونا وائرس کے انفیکشن سے پیدا ہونے والے خطرات کے بارے میں دو دن تبادلہ خیال کے لیے جمع ہوئے۔

اس دو روزہ مباحثے میں منتظمین کا کہنا تھا کہ جی 20 کے 'وزیر خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنرز عالمی معیشت کی ترقی میں حائل روکاوٹ سے نپٹنے کے تعلق سے ممکنہ پالیسی و اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے۔'

خیال رہے کہ یہ اجلاس ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب چین 'کرونا' جیسی مہلک وبا کی زد میں ہے۔ چین میں اب تک کرونا سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ ہلاک ہوچکے ہیں اور بیشتر ممالک کے شہریوں کی چین میں آمد ورفت بند ہے۔

منتظمین کا کہنا تھا 'ان کے علاوہ وہ معیشتوں کو ڈیجیٹلائزیشن کے دور میں ٹیکس لگانے کے چیلنجوں پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ اس کانفرنس کی صدارت سعودی عرب کررہے ہیں۔ اس کا موضوع 'سب کے لیے اکیسویں صدی کے مواقع کی شناخت' ہے۔

یہ پہلا موقع ہے جب کسی عرب ملک میں جی 20 کی میزبانی کررہا ہے۔ اس دو روزہ اجلاس کے دوران، سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان اور سعودی عرب کے مرکزی بینک کے گورنر چیئرمین کے کردار ادا کریں گے'۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 6:08 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.