ETV Bharat / business

این پی ایس کی سبسکرپشن میں 30 فیصد اضافہ

نیشنل پنشن سسٹم میں نجی شعبے میں مالی برس 21۔2020 کی پہلی سہ ماہی میں 1.03 لاکھ سبسکرپشن کا اضافہ ہوا۔

National Pension System adds 1.03 lakh Subscriptions for Q1, FY2020-21 in private sector

author img

By

Published : Jul 18, 2020, 8:13 PM IST

نئی دہلی: حکومت ہند کی اہم تعاون والی پنشن اسکیم، نیشنل پنشن سسٹم (این پی ایس) نے مالی برس 21۔2020 ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے اپنے سبسکرپشن کی تعداد جاری کی ہے۔ اسکیم کے سبسکرائبرز میں 30 فیصد اضافہ درج کیا گیا ہے، جبکہ کی پہلی سہ ماہی کے دوران 1.03لاکھ ذاتی سبسکرائبرز اور 206 کارپوریٹس کا اندراج ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں 18 سے 65 برس تک کی عمر والوں کی کل تعداد 10.13 کارپوریٹ سبسکرائبرز ہوگئی ہے۔ رجسٹر کیے گئے 102975 سبسکرائبرس میں 43000 نے اپنے آجر / کارپوریٹ کے ذریعہ سبسکرپشن جمع کرائے ہیں جبکہ بقیہ نے رضا کارانہ طور پر اسکیم میں اندراج کرایا ہے۔

کووڈ۔ 19 وبا شروع ہونے کے بعد سے آجروں نے مالی بہبود کے معاملے میں ملازموں کی خاطر خواہ مددکو یقینی بنانے کے لیے خاظر خواہ اقدامات کیے ہیں یا وہ اس کے خواہش مند ہیں۔ ویلس ٹاور واٹسن کے ایک حال ہی کے ایک سروے کےمطابق نجی شعبے کے 20 فیصد سے زیادہ آجر اپنے ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد کی خوشحالی اور بچت کے متبادلوں کی دستیابی کے بارے میں تعلیم دینا چاہتے ہیں جبکہ کچھ کمپنیاں آزادانہ، غیر جانبدارانہ مالی مشورہ فراہم کراتے ہوئے ریٹائرمنٹ کی طرف بڑھنے والے ملازمین کی طرف توجہ مرکوز کررہی ہیں۔ اس کے علاوہ تقریباً 30 فیصد آجر اقتصادی صورتحال اور روزگار کے تحفظ سے متعلق تناؤ اور تشویشات کی وجہ سے ملازمین کی مالی اثرات کو ختم کرنے کی کوشش میں ہیں۔

پنشن فنڈ ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ایف آر ڈی اے) کے چیئرمین سپراتم بندھوپادھیائے نے کہا 'نیشنل پنشن اسکم (این پی ایس) کارپوریٹ ملازموں کے درمیان کامیاب رہی ہے۔ عام طور پر کسی بھی شخص کی زندگی میں مالیاتی منصوبہ بندی پش پشت ڈال دی جاتی ہے لیکن یہ عالمی وبا اس کو صف اول میں لے آئی ہے اور ایسے مشکل وقت میں مالیاتی تحفظ کے بارےمیں بیداری پھیلائی جارہی ہے۔ اس عالمی وباکے دوران کارپوریٹس اور ذاتی طور پر لوگوں میں یہ احساس پیدا ہوا ہے کہ ریٹائرمنٹ کی منصوبہ بندی محض بچت یا ٹیکس کے فائدہ کے متبادل ہی نہیں ہے۔ اس سلسلے میں این پی ایس کے فائدوں کے بارے میں اپنے ملازمین کو بیدار کرنے معاملے میں نجی کارپوریٹس کا رول قابل تعریف ہے'۔

شہریوں کو تعلیم دینے اور پنشن و نیشنل پنشن سسٹم کے بارے میں بیداری پھیلانے کی اپنی پہل میں پی ایف آر ڈی اے صنعتی ادارے فیڈریشن آف انڈین چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری (فکی) کے تعاون سے ویبیناروں کا اہتمام کررہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.