ETV Bharat / business

ای-کامرس پالیسی اور نئی صنعتی پالیسی کی تیاری زیرغور

author img

By

Published : Mar 18, 2020, 7:23 PM IST

مجوزہ نئی صنعتی پالیسی میں مقابلہ آرائی میں اضافہ کرنے اور بھارت میں مینوفیکچرنگ کے سیکٹرز کے فروغ پر زور دیا گیا ہے۔

National e-commerce policy under consideration: Piyush Goyal
ای-کامرس پالیسی اور نئی صنعتی پالیسی کی تیاری زیر غور

قومی ای–کامرس پالیسی کے مسودے میں ای-کامرس کے سیکٹر کے فروغ کے لیے ایک سہولت پیدا کرنے والے ریگولیٹری ماحول کی تشکیل کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد گھریلو صنعت و کاروں کو بااختیاربنانا اور میک ان انڈیا کی ہمت افزائی کرتے ہوئے صارفین کے مفادات کا تحفظ اور روزگار میں سہولت کو یقینی بنانا ہے۔

National e-commerce policy under consideration: Piyush Goyal
اس کا مقصد گھریلو صنعت و کاروں کو بااختیاربنانا ہے

مجوزہ نئی صنعتی پالیسی میں مقابلہ آرائی میں اضافہ کرنے اور بھارت میں مینوفیکچرنگ کے سیکٹرز کے فروغ پر زور دیا گیا ہے۔

الیکٹرونک اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت نے ذاتی اعدادو شمار کے تحفظ کا بل 2019ء متعارف کرایا ہے، جس میں ذاتی اعدادو شمار کے تصرف، اس کے حساس ہونے کے علاوہ اعدادو شمار پروسیس کرنے کے تکنیکی اقدامات کے لیے ایک تنظیمی فریم تیار کرنے پر زور دیا گیا ہے، جس میں ذاتی اعدادو شمار کی سرحد پار منتقلی اور اعداد وشمار کو پروسیس کرنے والی اکائیوں کی جواب دہی طے کرنے پر زور دیاگیا ہے۔

چونکہ ای–کامرس ایک نیا معاملہ ہے، اس لیے اس بات کو یقینی بنانے کی خاطر کے پالیسی کو سبھی فریقوں کے مفادات کو ذہن میں رکھتے ہوئے مرتب کیاگیا ہے، گذشتہ چند مہینوں کے دوران تفصیلی صلاح مشورے کی ضرورت محسوس کی گئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس پالیسی کو جاری کرنے کے لیے کوئی مقررہ وقت طے نہیں کیاگیا ہے۔

صارفین کے مفادات کا تحفظ اور روزگار میں سہولت کو یقینی بنانا ہے

نئی صنعتی پالیسی کے سلسلے میں ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیاگیا ہے، جس میں مرکزی وزارتوں، محکموں، ریاستی سرکاروں اور صنعتی انجمنوں کی نمائندگی شامل ہے۔ اس ورکنگ گروپ کے سربراہ ڈی پی آئی آئی ٹی کے سیکریٹری کو بنایا گیا ہے۔ ورکنگ گروپ کی پہلی میٹنگ ڈی پی آئی آئی ٹی کے سیکریٹری کی صدارت میں 24 اکتوبر 2019ء کو منعقد ہوئی۔ نئی صنعتی پالیسی تیار کرنے کے لیے فی الحال بین وزارتی صلاح مشورہ جاری ہے۔

مذکورہ معلومات آج کامرس و صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے لوک سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے فراہم کیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.